• News
  • »
  • سیاست
  • »
  • دہلی میئر کے انتخاب میں عام آدمی پارٹی امیدوار نہیں اتارے گی.آخر کیوں پارٹی نے لیایہ فیصلہ ؟

دہلی میئر کے انتخاب میں عام آدمی پارٹی امیدوار نہیں اتارے گی.آخر کیوں پارٹی نے لیایہ فیصلہ ؟

Reported By: Munsif TV | Edited By: Sahjad Mia | Last Updated: Apr 21, 2025 IST     

image
دہلی میں اقتدار کھونے کے بعد عام آدمی پارٹی  نے ایک بڑا فیصلہ لیا ہے اور اب دہلی میونسپل کارپوریشن کے میئر کے انتخاب سے دستبردار ہو گئی ہے۔اپوزیشن لیڈر آتشی اور سوربھ بھردواج نے پیر کو ایک پریس کانفرنس میں کہا، ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ اس بار ہم میئر کے انتخابات میں پارٹی کے امیدوار کو کھڑا نہیں کریں گے۔ بی جے پی کو اپنا میئر خود چننا چاہیے، بی جے پی کو اپنی اسٹینڈنگ کمیٹی بنانی چاہیے اور حکومت چلانی چاہیے۔
 


پارٹی نے یہ فیصلہ کیوں لیا؟

بھاردواج نے کہا کہ بی جے پی نے پہلے بھی میونسپل انتخابات کو روک دیا تھا اور حد بندی کے دوران وارڈوں میں کافی گڑبڑ کی تھی۔انہوں نے کہا کہ حد بندی کے دوران بدعنوانی ہوئی لیکن پھر بھی بی جے پی الیکشن ہار گئی، اب بی جے پی کے کونسلر کارپوریشن میٹنگوں میں ہنگامہ برپا کرتے ہیں۔بھاردواج نے کہا کہ اس کے پیش نظر پارٹی نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ میئر کے انتخابات میں امیدوار نہیں کھڑا کرے گی۔ بی جے پی کی 3 انجن والی حکومت اسے چلائے اور دہلی کے لوگوں کو دکھائے۔
 

عآپ دہلی میونسپل کارپوریشن کے میئر کے انتخابات میں اپنا امیدوار کھڑا نہیں کرے گی۔

 
 

بی جے پی نے اپنے امیدوار کھڑے کئے:

اگرچہ AAP نے میئر کے انتخابات سے دستبرداری اختیار کر لی ہے، دہلی بی جے پی کے صدر وریندر سچدیوا نے امیدواروں کے ناموں کا اعلان کر دیا ہے۔ میئر کے لیے سردار راجہ اقبال سنگھ اور ڈپٹی میئر کے لیے جئے بھگوان یادو امیدوار ہیں۔ تاہم اب وہ بلا مقابلہ جیت جائیں گے۔
 

سوربھ بھردواج نے بی جے پی کو بنایانشانہ :

بی جے پی کو نشانہ بناتے ہوئے سوربھ بھردواج نے کہا کہ ایم سی ڈی میں عام آدمی پارٹی کو 134 سیٹیں ملی ہیں اور بی جے پی کو 104 سیٹیں ملی ہیں۔ اس دوران بی جے پی بے نقاب ہوگئی۔ بی جے پی عام آدمی پارٹی کے کونسلروں کو ڈرا کر لالچ دینے کی کوشش کر رہی ہے۔ عآپ میئر کے انتخابات میں اپنا امیدوار کھڑا نہیں کرے گی۔ بی جے پی اپنا میئر بنائے، ٹرپل انجن والی حکومت بنائے اور دہلی کو دکھائے۔