• News
  • »
  • تعلیم و روزگار
  • »
  • ملک بھر میں منائی جارہی ہے امبیڈکر جینتی تقاریب:صدرجمہوریہ۔ وزیراعظم اور راہول گاندھی سمیت کئی نے پیش کی خراج عقیدت

ملک بھر میں منائی جارہی ہے امبیڈکر جینتی تقاریب:صدرجمہوریہ۔ وزیراعظم اور راہول گاندھی سمیت کئی نے پیش کی خراج عقیدت

Reported By: Munsif TV | Edited By: Sahjad Mia | Last Updated: Apr 14, 2025 IST     

image
بھارت رتن ڈاکٹر بی آر امبیڈکر کی آج 135 ویں یوم پیدائش ہے۔ اس سلسلہ میں ملک بھر میں تقاریب کا اہتمام کیاجارہاہے۔ دہلی میں پارلیمنٹ کے  احاطہ میں بھی ایک تقریب کا اہتمام کیاگیا ۔ اس تقریب میں صدرجمہوریہ دروپدی مرمو۔نائب صدر جگدیپ دھنکھر۔ لوک سبھا اسپیکر اوم برلا۔ وزیراعظم نریندر مودی۔ کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھرگے۔ سابق صدر سونیا گاندھی ۔لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈر راہول گاندھی ۔ مرکزی وزراجے پی نڈا ۔ پیوش گوئیل۔ ارجن رام میگھوال اور دہلی کی چیف منسٹر ریکھا گپتا نے بھی شرکت کی۔ان قائدین نے پریرنا استھل پر پہنچ کر  پھول چڑھائے اور باباصاحب امبیڈکر کو خراج عقیدت پیش کیا۔ اس موقع پر دعائیہ اجتماع بھی منعقد کیاگیا۔ ملک کے تمام اعلیٰ قائدین نے ڈاکٹر امبیڈکر کو خراج پیش کرتے ہوئے ان کی خدمات کو یاد کیا۔ 
 
مرکزی وزیر تعلیم اور سنبھل پور کے ایم پی دھرمیندر پردھان نے بھی ڈاکٹر بی آر امبیڈکر کو ان کے یوم پیدائش کے موقع پر خراج عقیدت پیش کیا۔ اس موقع پر انہوں نے کہاکہ آج بابا صاحب امبیڈکر کی یوم پیدائش کا موقع ہے۔ آج کے اس مبارک موقع پر میں اس تاریخی سنبھل پور کا دورہ کر رہا ہوں۔ آج ہم سب باباصاحب کے مجسمہ پر پھول چڑھا کر فخر محسوس کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ آج بھی بابا صاحب ہم سب کیلئے تحریک کا مرکز بنے ہوئے ہیں۔
 

امبیڈکر کے خوابوں کا سماج حاصل کرنا ہمارا مقصد:چندرا بابو نائیڈو 

 
آندھراپردیش کے چیف منسٹر چندرا بابو نائیڈو نے کہا کہ بھارت رتن امبیڈکر کے یوم پیدائش کے موقع پر جو ہندوستانی آئین کے معمار، آزاد ہندوستان کے پہلے وزیر قانون، جدوجہد آزادی کے ایک ہیرو تھے، اور جدید ہندوستانی سماج کی تعمیر کی بنیاد رکھی، آئیے اس عظیم انسان کی ملک کیلئے خدمات کو یاد کریں۔ چندرابابو نائیڈو نے کہاکہ قوم تب ہی ترقی کرے گی جب وہ ہمیشہ چوکس، پڑھی لکھی، عزت نفس اور خوداعتمادی رکھتی ہو۔ اس عظیم انسان کی باتوں سے متاثر ہوکر چندرابابو نائیڈو نے اپیل کی کہ وہ نچلے طبقے کی عزت نفس کو برقرار رکھنے اور ان میں خود اعتمادی پیدا کرنے کیلئے لگن کے ساتھ کام کریں۔ انہوں نے کہاکہ ہمیں وہ سماج حاصل کرنا چاہیے جس کا خواب امبیڈکر نے دیکھا تھا۔ چیف منسٹر آندھراپردیش نے سب سے دلت ترقی میں دوبارہ شامل ہونے کی اپیل کی۔