• News
  • »
  • کاروبار
  • »
  • مفرور تاجر میہول چوکسی کو بیلجیئم میں کیسے گرفتار کیا گیا، اس کے ہندوستان آنے کا کیا امکان ہے؟

مفرور تاجر میہول چوکسی کو بیلجیئم میں کیسے گرفتار کیا گیا، اس کے ہندوستان آنے کا کیا امکان ہے؟

Reported By: Munsif TV | Edited By: Sahjad Mia | Last Updated: Apr 14, 2025 IST     

image
پنجاب نیشنل بینک لون فراڈ کیس کے ملزم اور ہیروں کے مفرور تاجر میہول چوکسی کو بلجیم میں پولیس نے گرفتار کرلیا ہے۔ سی بی آئی اسے اپنی تحویل میں لے کر ہندوستان لانے کی کارروائی میں ہے۔ میہول چوکسی نے پنجاب نیشنل بینک سے 13,500 کروڑ روپے کا فراڈ کیا اور گرفتاری سے بچنے کیلئے وہ ہندوستان سے بلجیم فرار ہوگیا تھا۔
 

بیلجیئم کی پولیس نے اسے کس بنیاد پر گرفتار کیا؟

سی بی آئی کے مطابق ، بیلجیئم کی پولیس نے 65 سالہ چوکسی کو مہاراشٹر میں ممبئی کی ایک عدالت کی طرف سے جاری کردہ دو کھلے عام گرفتاری وارنٹ کا حوالہ دیتے ہوئے گرفتار کیا۔ سی بی آئی اور انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) اس کے لیے کوشش کر رہے تھے۔یہ وارنٹ 23 مئی 2018 اور 15 جون 2021 کو جاری کیے گئے تھے۔بتایا جا رہا ہے کہ وہ اپنی صحت اور دیگر وجوہات کا حوالہ دیتے ہوئے ضمانت اور فوری رہائی کی درخواست کر سکتے ہیں۔اس سے پہلے اس کی حوالگی کی کوشش کی جائے گی۔
 

میہول چوکسی 2018 میں ملک سےہو ا تھا فرار ۔

میہول چوکسی اور ان کے بھتیجے نیرو مودی پر ملک کے دوسرے سب سے بڑے بینک پی این بی سے 13,850 کروڑ روپے کی دھوکہ دہی کا الزام ہے۔اس پر الزام ہے کہ اس نے ممبئی میں بینک کی بریڈی ہاؤس برانچ کے اہلکاروں کو رشوت دے کر لیٹرز آف انڈرٹیکنگ (ایل او یو) اور فارن لیٹرز آف کریڈٹ (ایف ایل سی) کا استعمال کیا۔یہ دونوں جنوری 2018 میں فراڈ کا معاملہ سامنے آنے سے پہلے ہی ملک سے فرار ہو گئے تھے۔ معاملے کی جانچ انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) اور سی بی آئی کر رہی ہے۔