• News
  • »
  • تعلیم و روزگار
  • »
  • ڈاکٹر ونیت جوشی: یونیورسٹی گرانٹس کمیشن (یو جی سی) کے قائم مقام چیئرمین مقرر

ڈاکٹر ونیت جوشی: یونیورسٹی گرانٹس کمیشن (یو جی سی) کے قائم مقام چیئرمین مقرر

Reported By: Munsif TV | Edited By: MD Shahbaz | Last Updated: Apr 12, 2025 IST     

image
یونیورسٹی گرانٹس کمیشن (یو جی سی) کے سابق چیئرمین پروفیسر ایم جگدیش کمار کی ریٹائرمنٹ کے بعد اعلیٰ تعلیم کے محکمہ کے سکریٹری ڈاکٹر ونیت جوشی کو یو جی سی کا اضافی چارج دیا گیا ہے۔ اب تک جوشی سکریٹری کے عہدے پر کام کر رہے تھے اور اب انہیں عارضی طور پر یو جی سی چیئرمین کی ذمہ داری دی گئی ہے۔ مستقل تقرری تک وہ اس عہدے پر فائز رہیں گے۔
 

ڈاکٹر ونیت جوشی کون ہیں؟

 
ڈاکٹر ونیت جوشی 1992 بیچ کے انڈین ایڈمنسٹریٹو سروس (IAS) افسر ہیں۔ انہوں نے IIT کانپور اور انڈین انسٹی ٹیوٹ آف فارن ٹریڈ (IIFT) سے بھی تعلیم حاصل کی ہے۔ اپنے دور میں وہ منی پور کے چیف سکریٹری، ریذیڈنٹ کمشنر اور سی بی ایس ای کے چیئرمین سمیت کئی اہم عہدوں پر فائز رہے ہیں۔
 

این ٹی اے میں کام کیا:

 
ڈاکٹر جوشی کو ہندوستان کے امتحانی نظام میں اصلاحات کا سہرا دیا جاتا ہے۔  دسمبر 2019 سے نومبر 2020 تک، جوشی نے نیشنل ٹیسٹنگ ایجنسی (NTA) کے ڈائریکٹر جنرل کے طور پر خدمات انجام دیں۔ اس مدت کے دوران، انہوں نے NEET، JEE Main اور UGC-NET جیسے قومی امتحانات کا انعقاد کر وایا تھا۔
 

سی بی ایس ای کے سابق چیئرمین:

 
اس سے قبل وہ فروری 2010 سے نومبر 2014 تک سنٹرل بورڈ آف سیکنڈری ایجوکیشن (سی بی ایس ای) کے چیئرمین بھی رہ چکے ہیں۔ ان کے دور میں سی بی ایس ای میں کئی تعلیمی اصلاحات ہوئیں۔ خاص طور پر، سی سی ای کا نظام متعارف کرایا گیا، جو کہ اسکولی تعلیم کو زیادہ عملی اور طلبہ پر مرکوز کرنے کی جانب ایک اہم قدم تھا۔
 

پروفیسر ایم جگدیش کمار کی جگہ چارج سنبھالا:

 
سابق چیئرمین پروفیسر ایم جگدیش کمار کی مدت کار اب ختم ہو چکی ہے۔ پروفیسر ایم جگدیش کمار نے فروری 2022 میں یو جی سی چیئرمین کا عہدہ سنبھالا تھا اور 65 سال کی عمر مکمل کرنے کے بعد وہ 7 اپریل 2025 کو اپنے عہدے سے ریٹائر ہوئے۔ اس سے قبل وہ جواہر لال نہرو یونیورسٹی (جے این یو) کے وائس چانسلر کے طور پر خدمات انجام دے چکے ہیں۔
 

ڈاکٹر جوشی کب تک اس عہدے پر رہیں گے؟

 
جب تک یو جی سی کے لیے مستقل چیئرمین کا تقرر نہیں کیا جاتا، ڈاکٹر ونیت جوشی اس عہدے کی ذمہ داری سنبھالتے رہیں گے۔ تعلیمی میدان میں ان کے تجربے اور قیادت کو دیکھتے ہوئے ان سے بہت سی مثبت تبدیلیوں کی توقع ہے۔