• News
  • »
  • سیاست
  • »
  • راہل گاندھی کا امریکہ کی براؤن یونیورسٹی کے طلباء سے خطاب۔کہا،الیکشن کمیشن مہاراشٹرا میں منصفانہ انتخابات کرانے میں ناکام

راہل گاندھی کا امریکہ کی براؤن یونیورسٹی کے طلباء سے خطاب۔کہا،الیکشن کمیشن مہاراشٹرا میں منصفانہ انتخابات کرانے میں ناکام

Reported By: Munsif TV | Edited By: Sahjad Mia | Last Updated: Apr 21, 2025 IST     

image
پارلیمنٹ میں اپوزیشن لیڈر راہل گاندھی امریکا کے شہر بوسٹن پہنچ گئے ہیں۔ وہاں انہوں نے براؤن یونیورسٹی کے طلباء سے بات چیت کی۔ اس دوران راہول گاندھی نے مہاراشٹرا کے انتخابات کا مسئلہ اٹھایا اور کہا کہ ملک کے انتخابی نظام میں ایک بڑا مسئلہ ہے۔ راہل گاندھی نے کہاکہ سادہ لفظوں میں مہاراشٹرا اسمبلی انتخابات میں نوجوانوں کی تعداد سے زیادہ ووٹ ڈالے گئے۔ یہ ایک حقیقت ہے ہمیں شام 5:30 بجے تک ووٹنگ کے اعداد و شمار مل گئے لیکن 5:30 سے ​​7:30 کے درمیان جب ووٹنگ ختم ہو جانی چاہیے تھی 65 لاکھ لوگوں نے اپنا ووٹ ڈالا۔  
 
کانگریس کے رہنما نے مزید کہاکہ اب سوچیں یہ جسمانی طورپر ممکن نہیں ہے کیونکہ ایک شخص کو ووٹ ڈالنے میں تقریباً 3 منٹ لگتے ہیں اگر ہم حساب کریں تو اس کا مطلب ہے کہ لوگ رات کے 2 بجے تک لائن میں کھڑے تھے اور رات بھر ووٹنگ ہوتی رہی جوکہ درست نہیں ہے۔ راہل گاندھی نے کہاکہ ہم نے انتخابی عہدیداروں سے پوچھا کہ کیا ووٹنگ کی ویڈیو گرافی کی جارہی ہے۔ تو انہوں نے نہ صرف انکار کیا بلکہ انہوں نے قانون کو بھی بدل دیا۔ راہل گاندھی نے مزید کہاکہ اب آپ ووٹنگ کی ویڈیو گرافی کا مطالبہ بھی نہیں کرسکتے۔ 
 

عآپ کادہلی حکومت پر عوام کو گمراہ کرنے کا الزام :

عام آدمی پارٹی کے لیڈر سوربھ بھردواج نے دہلی حکومت پر عوام کو گمراہ کرنے کا الزام لگایا۔ سوربھ بھردواج نے دعویٰ کیا کہ سابق حکومت میں ہی واٹر ٹینکروں میں جی پی ایس نظام لگا ہوا تھا۔ انہوں نے کہا کہ  دہلی کے لوگوں کو دکھانے کے لئے حکومت کے پاس کوئی حصولیابی نہیں ہے لہذا اس طرح کے پروگرام کرکے عوام کو گمراہ کرنے  کی کوشش کی جارہی ہے۔ ساتھ ہی بتاتے چلیں کہ عام آدمی پارٹی  نے  مشرقی دہلی کے مصطفی آباد علاقے میں ایک عمارت  منہدم   ہونے کے متاثرین اور ان کے لواحقین کو  مناسب معاوضہ دینے کا  مطالبہ کیا۔ دہلی کے میئر مہیش   کمار  اور  پارٹی  ترجمان عادل احمد خان نے مہلوکین کے لواحقین کو فی کس دس  لاکھ روپے معاوضہ  دینے کی مانگ کی۔ انہوں نے غیر قانونی تعمیرات کی جانچ میں لاپرواہی کے قصوروار افسران کے خلاف بھی  سخت کارروائی کا مطالبہ کیا۔