Tuesday, April 29, 2025 | 01, 1446 ذو القعدة
  • News
  • »
  • کاروبار
  • »
  • سونے اور چاندی کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ، جانیں آج کا ریٹ

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ، جانیں آج کا ریٹ

Reported By: Munsif TV | Edited By: MD Shahbaz | Last Updated: Apr 27, 2025 IST     

image
ملک میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ ہوا ہے۔ 10 گرام سونے کی قیمت ہفتہ کو 98,580 تھی  لیکن اتوار تک اس میں 500 روپیوں کا اضافہ ہوا جس کے بعد آج دس گرام سونے کی قیمت 99,080 روپے ہوگئی جبکہ  چاندی کی فی کلو قیمت 99,325 روپے تھی  لیکن اتوار تک اس میں 275 روپیوں کا اضافہ ہوکر اس کی قیمت 99,600روپے ہوگئی۔ آج کولکتہ، ممبئی، چنئی میں 22 کیرٹ سونے کی قیمت 90020 روپے فی 10 گرام ہے، جب کہ 24 قیراط سونے کی قیمت 98210 روپے فی 10 گرام ہے۔ لکھنؤ اور چندی گڑھ میں 24 کیرٹ سونے کی قیمت 98310 روپے فی 10 گرام ہے۔ 22 کیرٹ کی قیمت 90170 روپے فی 10 گرام ہے۔
 
اسی طرح دونوں تلگوریاستوں میں بھی سونے چاندی کی قیمت میں تبدیلی آئی ہے۔ حیدرآباد میں دس گرام سونے کی قیمت 99,080 روپے ہے جبکہ ایک کلو چاندی کی قیمت 99,600روپے ہے۔ اسی طرح وجئے واڑہ میں دس گرام سونے کی قیمت 99,080 ہے جبکہ یہاں ایک کلو چاندی 99,600روپیوں میں فروخت ہورہی ہے۔ ادھر دوسری جانب بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے اور چاندی کی قیمتیں تقریباً مستحکم ہیں۔ ہفتے کے روز سونے کے ایک اونس کی قیمت 3,319 ڈالر تھی جس میں آج کوئی اضافہ نہیں ہوا جبکہ چاندی کی موجودہ قیمت  میں بھی کوئی اضافہ نہیں دیکھاگیا۔
 
عالمی اقتصادی عدم استحکام اور افراط زر کے خدشات کے درمیان چاندی کی مانگ میں استحکام دیکھا جا رہا ہے۔ ماہرین کا خیال ہے کہ اگر آنے والے دنوں میں عالمی مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ جاری رہا تو چاندی کی قیمت میں اتار چڑھاؤ کا امکان ہے۔ ایسی صورتحال میں سرمایہ کاروں کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ احتیاط سے فیصلے کریں۔