Tuesday, April 29, 2025 | 01, 1446 ذو القعدة
  • News
  • »
  • علاقائی
  • »
  • حج 2025: تلنگانہ سے عازمین حج کی کل سے روانگی، 29 اپریل کو مدینہ کے لیے پہلی پرواز

حج 2025: تلنگانہ سے عازمین حج کی کل سے روانگی، 29 اپریل کو مدینہ کے لیے پہلی پرواز

Reported By: Munsif TV | Edited By: MD Shahbaz | Last Updated: Apr 28, 2025 IST     

image
تلنگانہ کے عازمین حج کی روانگی کا کل سے آغاز ہوگا۔ شمس آباد ائر پورٹ سے عازمین کی پہلی فلائٹ 29 اپریل کی شب 2:40 بجے روانہ ہوگی جبکہ دوسری فلائٹ 30 اپریل کی شب 3:55 بجے روانہ ہوگی۔ پہلی تا ساتویں  فلائٹ سے عازمین حیدر آباد سے مدینہ منورہ کیلئے روانہ ہوں گے جبکہ بقیہ فلائٹس کے عازمین کی حیدر آباد سے جدہ روانگی عمل میں آئے گی۔ 
 
حیدر آباد کے منتخب عازمین حج روانگی سے 24 گھنٹے پہلے حج ہاوز میں ر پورٹنگ کریں گے جبکہ تلنگانہ کے اضلاع اور دیگر ریاستوں کے عازمین حج کو روانگی سے 48 گھنٹے پہلے حج ہاوز میں رپورٹنگ کرنے کی ہدایت دی گئی تھی۔ حیدرآباد امبار کیشن پوائٹ سے تقریبا 12 ہزار عازمین حج سفر مقدس کیلئے روانہ ہوں گے ان میں تلنگانہ کے 8872 اور پڑوی ریاست آندھرا پردیش کے 1200 عازمین حج شامل ہیں جبکہ بعض دیگر ریاستوں کے بھی عازمین کی یہیں سے روانگی عمل میں آئے گی۔
 
حج ہاوز میں ان کے قیام کے سلسلہ میں مناسب انتظامات کئے گئے ہیں۔ مختلف محکمہ جات کے تال میل کے ذریعہ یہ انتظامات کئے گئے۔ فریشنگ ، کیٹرنگ اور عازمین حج کو ایر پورٹ تک منتقل کرنے کیلئے والو د بیسوں کے علاوہ نگرانی کیلئے سی سی ٹی وی کیمروں کی تنصیب کے انتظامات کئے گئے ہیں۔ صدر نشین تلنگانہ حج کمیٹی مولا تاسید شاہ غلام افضل بیابانی خسرو پاشاہ نے کہا کہ ریاستی حج کمیٹی سے روانہ ہو نیوالے تمام عازمین حج اپنے فلائٹس کی ترتیب میں تبدیلی نہ کرے۔
 
سعودی عرب اور سنٹرل حج کمیٹی کے مشترکہ منصوبہ کے تحت فلائٹس کے شیڈول کی مطابق ہی عازمین حج کو ائیر پورٹ بلڈنگ رہائشی ٹرانسپورٹ اور منی میں خیمہ اور مزید سہولیات فلائٹس کے شیڈول اور کو نمبر سے جوڑا گیا ہے۔واضح رہے کہ کل روانہ ہونے والی پہلی فلائٹ کو چیف منسٹر ریونت ریڈی جھنڈی دکھاکر روانہ کریں گے۔