انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) گیند بازوں کے لیے ایک مشکل چیلنج ہے۔ چھوٹے میدان، ہموار پچیں اور میدان میں اسٹار سے لیکر قسمت آزمانے والے بلے بازوں کی زبردست چھکے چوکے والی بیٹنگ ۔جس نے کئی بار بڑے سے بڑے گیند بازوں کی بولنگ کو متاثر کیا۔اس کے علاوہ پاور پلے جیسے اصولوں کی وجہ سے یہ کھیل بلے بازوں کے حق میں زیادہ تر نظر آتا ہے۔ان چیلنجوں کے باوجود گیند بازوں نے اس لیگ میں کئی بڑے ریکارڈ بنائے ہیں۔دریں اثنا، آئیے آئی پی ایل کی تاریخ میں 50 یا اس سے زیادہ بولڈ کرکے وکٹیں لینے والے بولرز کے بارے میں جانتے ہیں ۔
لاستھ ملنگا :63 بولڈ۔
لاستھ ملنگا کا آئی پی ایل کیرئیر کافی شاندار رہا ہے۔ انہوں نے 122 میچوں میں 19.79 کی اوسط اور 7.14 کی اکانومی ریٹ سے 170 وکٹیں لیں۔اس دوران انہوں نے باؤلنگ کرتے ہوئے 63 وکٹیں بلے بازں کو بولڈ کر کے حاصل کیں۔انہوں نے آئی پی ایل 2011 میں 'پرپل کیپ' اپنے نام بھی کیا۔ اس سیزن میں انہوں نے 16 میچوں میں 13.39 کی اوسط سے 28 وکٹیں حاصل کیں۔اسکے علاوہ انہوں نے MI کے لیے بطور کھلاڑی 11 سیزن کھیلے ہیں۔
سنیل نارائن :51بولڈ۔
سنیل نارائن آئی پی ایل کی تاریخ میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے غیر ملکی بولر ہیں ۔ وہ اب تک اپنے شاندار کیریئر میں بولنگ کرتے ہوئے 51 وکٹیں بولڈ کر حاصل کر چکے ہیں۔کیریبین اسپنر نے 182 میچوں میں 25.46 کی اوسط اور 6.75 کے اکانومی ریٹ سے 185 وکٹیں حاصل کیں۔ اس دوران انہوں نے 1 اننگز میں 5 وکٹیں بھی حاصل کیں۔وہ موجودہ سیزن میں کے کے آر کے لیے بھی کھیل رہے ہیں۔
پیوش چاولہ :50 بولڈ۔
پیوش چاولہ اس لیگ کے کامیاب ترین گیند بازوں میں سے ایک رہے ہیں۔ اس لیگ اسپنر نے آئی پی ایل میں بولنگ کرکے 50 وکٹیں بولڈ کرکے حاصل کیں۔اس نے آخری بار آئی پی ایل 2024 میں کھیلا تھا اور اسے آئی پی ایل 2025 میں کوئی خریدار نہیں ملا تھا۔اپنے آئی پی ایل کیریئر میں انہوں نے 192 میچوں میں 26.60 کی اوسط سے 192 وکٹیں حاصل کیں۔ ان کی بہترین کارکردگی 4/17 رہی ہے۔
اس ریکارڈ کے قریب اور کون؟
رویندر جڈیجہ نے آئی پی ایل میں 40 بلے بازوں کو بولڈ کیا ہے ۔ وہ اب تک اپنے آئی پی ایل کیریئر میں 30.50 کی اوسط سے 164 وکٹیں لے چکے ہیں۔وہ موجودہ سیزن میں CSK کی نمائندگی بھی کر رہے ہیں۔اسکے علاوہ اپنی سوئنگ بولنگ کے لیے مشہور بھونیشور کمار نے اس لیگ میں بولنگ کرتے ہوئے 39 وکٹیں بولڈ کرکے حاصل کیں۔ وہ اپنے آئی پی ایل کیریئر میں اب تک 187 وکٹیں لے چکے ہیں۔ وہ موجودہ سیزن میں آر سی بی کے لیے کھیل رہے ہیں۔