• News
  • »
  • کھیل/تفریح
  • »
  • بی سی سی آئی نے بنگلہ دیش کے خلاف سیریز کے شیڈول کا کیااعلان،جانی کب اور کہاں ہوگی میچ

بی سی سی آئی نے بنگلہ دیش کے خلاف سیریز کے شیڈول کا کیااعلان،جانی کب اور کہاں ہوگی میچ

Reported By: Munsif TV | Edited By: | Last Updated: Apr 15, 2025 IST     

image
ہندوستانی ٹیم اگست 2025 میں انگلینڈ کا دورہ ختم ہونے کے بعد بنگلہ دیش کا دورہ کرے گی۔ ہندوستان اور بنگلہ دیش کے درمیان 3 ون ڈے اور 3 ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز ہوگی۔ بی سی سی آئی نے اس محدود اوورز کی سیریز کا شیڈول جاری کر دیا ہے۔ بنگلہ دیش کا یہ دورہ 17 اگست سے شروع ہوگا اور 31 اگست تک جاری رہے گا۔ دورے کا آغاز ون ڈے سیریز سے ہوگا۔ ون ڈے سیریز کے تین میچز 17، 20 اور 23 اگست کو کھیلے جائیں گے جب کہ ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز 26، 29 اور 31 اگست کو کھیلے جائیں گے۔یہ چھ میچز میرپور اور چٹاگانگ میں کھیلے جائیں گے۔
 

بھارت بمقابلہ بنگلہ دیش ون ڈے سیریز کا شیڈول:

 
پہلا ون ڈے: 17 اگست - میرپور
 
دوسرا ون ڈے: 20 اگست - میرپور
 
تیسرا ون ڈے: 23 اگست - چٹاگرام
 

بھارت بمقابلہ بنگلہ دیش ٹی 20 سیریز کا شیڈول:

 
پہلا ٹی ٹوئنٹی ۔: 26 اگست - چٹاگرام
 
دوسرا ٹوئنٹی۔: 29 اگست - میرپور
 
تیسرا ٹوئنٹی۔: 31 اگست - میرپور
 

ٹیم انڈیا آئی پی ایل کے بعد انگلینڈ کے دورے پر جائے گی:

آپ کو بتاتے چلیں کہ اس وقت  ہندوستانی کھلاڑی انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کے 18ویں ایڈیشن میں کھیل رہے ہیں۔ آئی پی ایل کے اختتام کے بعد ٹیم انڈیا پانچ میچوں کی ٹیسٹ سیریز کے لیے انگلینڈ کا دورہ کرے گی۔ ٹیم انڈیا جون، جولائی اور اگست کے مہینوں میں انگلینڈ کے خلاف 5 میچوں کی ٹیسٹ سیریز کھیلے گی۔ انگلینڈ کی سیریز کا اختتام 4 اگست کو ہوگا۔بھارت کا ڈومیسٹک سیزن اکتوبر کے مہینے میں شروع ہوگا۔ ویسٹ انڈیز کی ٹیم اکتوبر میں بھارت کا دورہ کرے گی۔
 

ویسٹ انڈیز اور جنوبی افریقہ کی ٹیمیں بھارت کے دورے پر آئیں گی:

ہندوستان کے ہوم سیزن کا آغاز 2 اکتوبر کو ویسٹ انڈیز کے خلاف دو میچوں کی ٹیسٹ سیریز سے ہوگا۔ اس کے بعد جنوبی افریقہ کی ٹیم نومبر دسمبر میں بھارت کا دورہ کرے گی۔ دونوں ٹیموں کے درمیان دو ٹیسٹ، تین ون ڈے اور پانچ ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچوں کی سیریز کھیلی جائے گی۔ دو ہوم سیریز کے بعد ہندوستانی ٹیم آسٹریلیا کا دورہ کرے گی جہاں تین ون ڈے اور پانچ ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ کھیلے جائیں گے۔ کرکٹ آسٹریلیا نے رواں ماہ کے شروع میں سیریز کے شیڈول کا اعلان کر دیا تھا، بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان ون ڈے سیریز 19 اکتوبر سے شروع ہوگی۔اور ٹی ٹوئنٹی سیریز کا آغاز 29 اکتوبر سے ہو گا۔