• News
  • »
  • جموں وکشمیر
  • »
  • جموں و کشمیر پہلگام میں عسکریت پسندوں کا حملہ ۔ وزیراعظم مودی سعودی عرب کا اپنا دورہ مختصر کرتے ہوئے دہلی پہنچ گئے ۔

جموں و کشمیر پہلگام میں عسکریت پسندوں کا حملہ ۔ وزیراعظم مودی سعودی عرب کا اپنا دورہ مختصر کرتے ہوئے دہلی پہنچ گئے ۔

Reported By: Munsif TV | Edited By: Sahjad Mia | Last Updated: Apr 23, 2025 IST     

image
جموں و کشمیر پہلگام میں عسکریت پسندوں  کی جانب سے سیاحوں پر  کئے گئے حملے میں دو درجن سے زائد  افراد ہلاک ہوگئے ہیں ۔ اس حملے کی بعدوزیر اعظم مودی سعودی عرب  کا اپنا دورہ مختصر کرتے ہوئے دہلی پہنچ گئے -اپنی آمد کے فوراً بعدوزیر اعظم مودی نے دہلی ہوائی اڈے پر قومی سلامتی کے مشیر اجیت ڈوول، وزیر خارجہ ایس جے شنکر اور خارجہ سکریٹری وکرم مصری کے ساتھ  ایک میٹنگ کی ۔  اور  صورتحال کا جا ئزہ لیا ۔وزیر اعظم مودی نے اس دہشت گردانہ حملے کو انتہائی سنگین قرار دیتے ہوئے افسران کو  ہدایات د ی  کہ دہشت گردی سے نمٹنے کے لیے تمام ضروری اقدامات کیے جائیں۔ اور زخمیوں کو فوری اور مکمل طبی امداد فراہم کی جائے۔ جبکہ آج کیبنٹ کمیٹی برائے سیکورٹی (CCS) کا اجلاس آج صبح 11 بجے ہونے والا ہے۔
 
جموں و کشمیر کی کئی سیاسی جماعتوں نے پہلگام میں ہونے والے خوفناک عسکریت پسندوں کے حملے کے بعد آج  کشمیر بند  کی حمایت کی ہے ۔ اس حملے میں دو درجن سے زائد افراد ہلاک ہوئے ہیں ۔ جموں و کشمیر نیشنل نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ متاثرین اور ان کے غمزدہ خاندانوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے طور پر بند کو مکمل کامیاب بنائیں۔  بند کے اعلان کے پیش نظر جموں و کشمیر میں سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں ۔ 
 
 وہیں پہلگام میں سیاحوں پر ہوئے حملے کی نہ صرف سیاسی بلکہ سماجی جماعتوں نے بھی پر زور الفاظ میں مزمت کی ہے۔ جہاں ایل جی منوج سنہا نے اسے ایک قائرانہ اور بزدلانہ حملہ قرار دیا وہیں وزیر اعلی عمر عبداللہ اور پی ڈی پی صدر محبوبہ مفتی نے بھی ایکس پر پوسٹ کر کے اس واقعہ کی مزمت کی ۔ میرواعظ کشمیر مولوی محمد عمر فاروق نے اس حملے کو کشمیر کی اخلاقیات پر حملے سے تعبیر کیا۔ بی جے پی نے ملزمین کو کڑی سے کڑی سزا دینے کی مانگ کی ہے ۔