• News
  • »
  • جرائم/حادثات
  • »
  • !کرناٹک: کیا سابق ڈی جی پی اوم پرکاش کو ان کی اہلیہ نے قتل کیا؟ بیوی اور بیٹی پر شک

!کرناٹک: کیا سابق ڈی جی پی اوم پرکاش کو ان کی اہلیہ نے قتل کیا؟ بیوی اور بیٹی پر شک

Reported By: Munsif TV | Edited By: Sahjad Mia | Last Updated: Apr 21, 2025 IST     

image
کرناٹک کے سابق پولیس ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی پی) اوم پرکاش کا اتوار کو بنگلورو میں ان کے گھر میں قتل کر دیا گیا۔ پولیس نے بیوی پلوی اور بیٹی کو پوچھ گچھ کے لیے حراست میں لے لیا ہے۔ امر اجالا میڈيا رپورٹ کے مطابق بیوی کا دماغی توازن ٹھیک نہیں تھا۔ لڑائی کے بعد اس نے خود اپنے شوہر کو قتل کر دیا۔ تاہم پولیس نے اس کی تصدیق نہیں کی ہے۔
 
1981 بیچ کے آئی پی ایس افسر اوم پرکاش اصل میں بہار کے چمپارن کے رہنے والے تھے۔ 1 مارچ 2015 کو وہ کرناٹک کے ڈی جی پی بنے۔ پولیس کے مطابق اوم پرکاش (68)ریٹائرمنٹ کے بعد بنگلورو میں رہ رہے تھے۔ اس کا اپنی بیوی سے جھگڑا چل رہا تھا۔ بیوی نے اتوار کی شام پولیس کو فون کیا اور اپنے شوہر کی موت کی اطلاع دی۔ سابق اعلیٰ افسر کے قتل کی خبر ملتے ہی پولیس کی ایک ٹیم ان کے گھر پہنچ گئی۔ اوم پرکاش کی لاش خون میں لت پت پڑی تھی۔ پولیس کے مطابق پڑوسیوں اور رشتہ داروں کو بھی اوم پرکاش اور اس کی بیوی کے درمیان روزانہ کی لڑائی کا علم تھا۔
 

پولیس افسر نے بتایا کہ بیوی نے موت کی اطلاع دی:

 اوم پرکاش (68) ریٹائرمنٹ کے بعد بنگلورو میں اپنے گھر میں رہ رہے تھے۔انکی موت کی خبر کے بعد پولیس نے فوری طور پر بیوی اور بیٹی کو پوچھ گچھ کے لیے اپنی تحویل میں لے لیا۔ ایچ ایس آر لے آؤٹ پولیس اسٹیشن میں قتل کا مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے حسور روڈ پر واقع سینٹ جان اسپتال لے جایا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق اوم پرکاش اور اس کی بیوی کے درمیان آئے روز لڑائی ہوتی تھی۔ محلے داروں اور ان کے رشتہ داروں کو بھی اس کا علم تھا۔ تاہم ابھی تک یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ اتوار کو ایسا کیا ہوا جو قتل کا باعث بنا؟یاپھر قتل کسی اور نے کیا۔
 

قتل کے لیے تیز دھار ہتھیاروں کا استعمال :

وہیں  اس معاملے میں، بنگلورو کے ایڈیشنل سی پی وکاس کمار نے کہا، 'آج تقریباً 4-4:30 بجے ہمیں اپنے سابق ڈی جی پی اور آئی جی پی اوم پرکاش کی موت کی اطلاع ملی۔ ان کے بیٹے سے رابطہ کیا گیا ہے اور وہ اس واقعہ کے خلاف شکایت درج کرا رہے ہیں اور اسی بنیاد پر ایف آئی آر درج کی جائے گی۔ ایڈیشنل سی پی نے مزید کہا کہ مقدمہ درج ہونے کے بعد تفصیلی تفتیش کی جائے گی۔ابھی تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ہے۔ ابتدائی تفتیش سے پتہ چلتا ہے کہ معاملہ اندرونی ہو سکتا ہے۔ ایسا لگتا ہے کہ تیز دھار ہتھیار کا استعمال کیا گیا تھا، جس سے اتنا خون بہہ گیا کہ اس کی موت ہو گئی۔