• News
  • »
  • علاقائی
  • »
  • رکن پا رلیمنٹ بیرسٹر اسدالدین اویسی نے پہللگام میں ہوئے حملے کی شدید مذمت کی ،غم کا کیا اظہار

رکن پا رلیمنٹ بیرسٹر اسدالدین اویسی نے پہللگام میں ہوئے حملے کی شدید مذمت کی ،غم کا کیا اظہار

Reported By: Munsif TV | Edited By: Sahjad Mia | Last Updated: Apr 23, 2025 IST     

image
جموں و کشمیر کے پہلگام میں دہشت گردانہ حملے سے  پورے ملک میں غم کی لہر چھائی ہوئی ہے۔دارالحکومت دہلی سے ممبئی تک سیکورٹی سخت کر دی گئی ہے۔ تمام سیاسی و سماجی افراد  اس واقعے پر غم اور غصے کا اظہار کر رہے ہیں۔وہیں صدر کل ہند مجلس اتحادالمسلمین  و حیدر آباد کے رکن پا رلیمنٹ بیرسٹر اسدالدین اویسی نے پہللگام  میں ہوئے حملے کی شدید مذمت کی ۔ انہوں نے  کہا کہ کل پہلگام میں جو کچھ ہوا اس کی سخت مذمت کرتے ہیں۔ اور ہمیں امید ہے کہ حکومت ان دہشت گردوں کوسخت  سزا دے گی اور ا نہیں سبق  سکھا ئے گی ۔ انہوں نے کہا کہ  ہم دہشت گردوں کے ہاتھوں مارے گئے تمام افراد کے اہل خانہ کے ساتھ کھڑے ہیں۔
 
اسکے علاو ہ تلنگانہ کے  وزیر اعلی ریونت ریڈی  نے بھی  جموں و کشمیر کے پہلگام میں ہوئے دہشت گردانہ حملے کی سخت مذمت کی۔وزیر اعلی نے اسے ایک گھناؤنا فعل قرار دیا ۔اور مرکزی حکومت پر زور دیا کہ وہ ذمہ دار دہشت گرد گروپوں کے خلاف سخت کارروائی کرے۔انہوں نے ہلاک ہونے والوں کے ساتھ دلی تعزیت کا اظہار کیا۔ اور اس مشکل وقت میں سوگوار خاندانوں سے اپنی گہری ہمدردی کا اظہار  کیا۔
 
واضح  رہے کہ عسکریت پسندوں نے منگل کی سہ پہر کشمیر کے پہلگام قصبے کے قریب ایک مشہور گھاس کے میدان میں فائرنگ کی، جس میں 26 افراد ہلاک ہو گئے، جن میں زیادہ تر سیاح تھے۔ 2019 میں پلوامہ حملے کے بعد وادی میں یہ سب سے مہلک حملہ ہے۔ پہلگام دہشت گردانہ حملے میں ہلاک ہونے والے 26 افراد میں دو غیر ملکی اور دو مقامی شہری شامل ہیں۔