• News
  • »
  • جموں وکشمیر
  • »
  • وہ قبریں کھودنا بند کریں، مغلوں کی اولادیں ہم میں نہیں بلکہ شاہی ریاستوں میں پائی جائیں گی:محبوبہ مفتی کا بی جے پی پر طنز

وہ قبریں کھودنا بند کریں، مغلوں کی اولادیں ہم میں نہیں بلکہ شاہی ریاستوں میں پائی جائیں گی:محبوبہ مفتی کا بی جے پی پر طنز

Reported By: Munsif TV | Edited By: Sahjad Mia | Last Updated: Apr 18, 2025 IST     

image
جموں و کشمیر کے دارالحکومت سری نگر کے شیر کشمیر پارک میں پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) کی یوتھ کانفرنس کا انعقاد کیا گیا، جس میں پارٹی کے تمام سرکردہ رہنماؤں اور صدر محبوبہ مفتی نے شرکت کی۔ اس موقع پر رہنماؤں اور کارکنوں نے وقف (ترمیمی) ایکٹ 2025 کے خلاف زبردست مظاہرہ کیا۔ کارکنوں نے پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے جس پر وقف ایکٹ کے خلاف احتجاج کیا گیا اور اسے مکمل طور پر مسلم مخالف قرار دیا۔
 

پی ڈی پی صدر کا بی جے پی پر  سخت تنقید!

اس دوران کانفرنس میں پی ڈی پی صدر نے بی جے پی پر حملہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ قبریں کھودنا بند کریں۔ مغلوں کی اولادیں ہم میں نہیں بلکہ شاہی ریاستوں میں پائی جائیں گی۔لال قلعہ، تاج محل، قطب مینار، فتح پور سیکری کو دیکھنے لاکھوں لوگ آتے ہیں۔ مغلوں کے وارثوں کو تلاش کرنا ہو تو ہم غریبوں میں نہ دیکھو،بلکہ وہ آپکے  اپنے دائیں بائیں ملیں گے۔ کیونکہ وہ مغل بادشاہ تھے۔ اس نے ہم غریبوں سے کوئی رشتہ نہیں رکھا۔ وہ بادشاہوں اور شاہی ریاستوں سے تعلقات استوار کرتے تھے۔
 

ہم کمیونٹی کے ساتھ مضبوطی سے کھڑے ہیں:محبوبہ مفتی 

کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے پی ڈی پی کی صدر محبوبہ مفتی نے ان سے مطالبہ کیا کہ وہ وقف ترمیمی بل کے خلاف پرامن احتجاج جاری رکھیں اور فلسطین کے ساتھ اظہار یکجہتی کریں۔ انہوں نے کہا، 'مجھے امید ہے کہ سپریم کورٹ وقف بل کے خلاف  اس کیس میں مسلم کمیونٹی کے اجتماعی جذبات کو ذہن میں رکھے گی۔ ہندوستان بھر کے مسلمانوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے، انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر کے لوگ اور ان کی پارٹی اس مسئلہ پر کمیونٹی کے ساتھ مضبوطی سے کھڑی ہے۔
 

مفتی نے مرشدآباد کے واقعات کی مذمت کی۔

محبوبہ مفتی نے بی جے پی پر منافقت کا الزام لگاتے ہوئے کہا، 'بی جے پی پسماندہ مسلمانوں کی بہتری کی بات کرتی ہے، لیکن دوسری طرف وہ اتر پردیش میں مساجد کو گرا رہی ہے اور وقف املاک پر قبضہ کر رہی ہے۔' مغربی بنگال کے مرشد آباد میں ہوئے حالیہ واقعات کی مذمت کرتے ہوئے انہوں نے کہا، 'مرشد آباد میں جو ہوا وہ غلط تھا۔ اس ملک نے سکھوں، مسلمانوں اور ہندوؤں کو متحد کیا ہے۔ اس اتحاد کو توڑنے کی کوشش نہ کریں۔ ہم نے اس ملک کو اپنے ہاتھوں سے سنبھالا ہے، ان ہاتھوں کو تکلیف نہ دیں۔
 

مفتی نے دولت کے حالیہ انکشافات پر بھی بات کی۔

محبوبہ مفتی نے زور دے کر کہا کہ ہندوستان تمام مذاہب سے تعلق رکھتا ہے اور یہ مہاتما گاندھی کی میراث کی عکاسی کرتا ہے نہ کہ مغلیہ سلطنت کی ۔ بی جے پی پر طنز کرتے ہوئے انہوں نے کہا، 'مغلوں کے وارث آپ میں ہیں، ہمارے درمیان نہیں۔ 'را 'کے سابق سربراہ اے ایس دولت کے حالیہ انکشافات پر تبصرہ کرتے ہوئے محبوبہ مفتی نے کہا کہ نیشنل کانفرنس کی قیادت کے سیاسی معاملات کے بارے میں ان کے دعووں میں کوئی نئی بات نہیں ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ 2014 کے جموں و کشمیر اسمبلی انتخابات کے بعد نیشنل کانفرنس کے سینئر رہنما امت شاہ کے ساتھ دیر رات ملاقاتوں میں حکومت سازی کے لیے غیر مشروط حمایت کی پیشکش کر رہے تھے۔