• News
  • »
  • قومی
  • »
  • مغربی بنگال میں صدر راج نافذ کرنے کا مطالبہ ،سپریم کورٹ میں عرضی ، کل ہوگی سماعت

مغربی بنگال میں صدر راج نافذ کرنے کا مطالبہ ،سپریم کورٹ میں عرضی ، کل ہوگی سماعت

Reported By: Munsif TV | Edited By: Shahjad Mia | Last Updated: Apr 21, 2025 IST     

image
مغربی بنگال میں صدر راج نافذ کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے سپریم کورٹ میں ایک عرضی دائر کی گئی ہے جسے قبول کر لیا گیا ہے۔ اس معاملے کی سماعت منگل کو جسٹس بی آر گوائی اور جسٹس آگسٹین جارج مسیح کی بنچ کرے گی۔یہ عرضی وکیل وشنو شنکر جین نے وقف ایکٹ کی مخالفت میں مرشد آباد میں ہوئے تشدد کے پیش نظر دائر کی ہے۔عرضی  کو قبول کرتے ہوئے جسٹس گوائی نے کہا کہ کیا آپ چاہتے ہیں کہ ہم صدر کو حکم جاری کریں؟
 

ہم پر ایگزیکٹو تجاوزات کا الزام لگایا جا رہا ہے: گوائی

جسٹس گوائی نے کہا، ہم پر پہلے ہی ایگزیکٹو کے اختیارات میں مداخلت کا الزام لگایا جا رہا ہے، ایسی صورت حال میں، آپ چاہتے ہیں کہ ہم صدر کو حکم جاری کریں؟ایڈوکیٹ جین نے کہا کہ اس سے قبل انہوں نے بنگال میں انتخابات کے بعد تشدد کے معاملے میں بھی عرضی دائر کی تھی، جس پر عدالت نے نوٹس جاری کیا ہے۔انہوں نے عدالت سے ریاست میں نیم فوجی دستوں کو تعینات کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
 
قابل ذکر ہے کہ حال ہی میں بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ نشی کانت دوبے نے سپریم کورٹ پر ایگزیکٹو کے کام میں مداخلت کا الزام لگایا ہے۔ جس پر کافی تنازعہ ہوا ہے۔ اس کے علاوہ نائب صدر جگدیپ دھنکھر نے بھی سپریم کورٹ کے فیصلے پر سوال اٹھایا تھااور سپریم کورٹ پرسپر پارلیمنٹ کے طور پرکام کرنے کا الزام لگایا تھا۔
 

مرشد آباد میں وقف قانون کے خلاف احتجاج:

یاد رہے کہ 11-12 اپریل کو وقف ترمیمی قانون کے خلاف احتجاج میں بنگال کے مرشد آباد کے کئی علاقوں میں تشدد پھوٹ پڑا تھا، جس میں تین لوگوں کی موت ہو گئی تھی اور کئی لوگ زخمی ہوئے تھے۔ تشدد کی وجہ سے بڑی تعداد میں لوگ بے گھر ہوئے۔ اپوزیشن جماعتیں بنگال میں امن و امان پر سوال اٹھا رہی ہیں۔