• News
  • »
  • کاروبار
  • »
  • ملک میں جلد ہی نئی ٹول پالیسی کے تحت فزیکل ٹول بوتھس کو ہٹادیا جائے گا۔ نیتن گڈکری کا اعلان

ملک میں جلد ہی نئی ٹول پالیسی کے تحت فزیکل ٹول بوتھس کو ہٹادیا جائے گا۔ نیتن گڈکری کا اعلان

Reported By: Munsif TV | Edited By: Sahjad Mia | Last Updated: Apr 15, 2025 IST     

image
مرکزی وزیر نتن گڈکری نے اعلان کیا کہ ممبئی۔گوا، ہائی وے  کا کام  اس سال جون تک مکمل ہو جائے گا۔ توقع ہے کہ اس پیشرفت سے کونکن کے علاقے کی طرف جانے والے مسافروں کو راحت ملے گی۔ روڈ ٹرانسپورٹ اور ہائی ویز کے وزیر نے اس بات کا بھی اعادہ کیا کہ جلد ہی پورے ملک میں فزیکل ٹول بوتھس کو ہٹا دیا جائے گا اور مرکزی  حکومت  ایک نئی ٹول پالیسی لائے گی۔جس کا مقصد پورے ملک میں فزیکل ٹول بوتھس کو ختم کرنا ہے۔ 
 
آنے والے نظام کے تحت، سیٹلائٹ پر مبنی ٹریکنگ اور خودکار نمبر پلیٹ کی شناخت جیسی جدید ٹیکنالوجیز کا استعمال کرتے ہوئے گاڑیوں کے مالکان کے بینک اکاؤنٹس سے ٹول چارجز خود بخود کاٹے جائیں گے۔بنیادی ڈھانچے کے بارے میں بات کرتے ہوئے، گڈکری نے یہ بھی کہا،اگلے دو سالوں میں، ہندوستان کے سڑک کا بنیادی ڈھانچہ امریکہ سے بہتر ہوگا۔
 

مہاراشٹر کے بلڈھانا میں ایک  سڑک حادثہ :

ساتھ ہی بتا دیں کہ مہاراشٹر کے بلڈھانا میں ایک  سڑک حادثہ پیش آیا ہے۔ جہاں ایک ٹرک اور بس میں زوردار ٹکر ہو گئی۔ اس حادثے میں 3 لوگوں کی جان چلی گئی جبکہ 20 سے زیادہ افراد بُری طرح زخمی ہوئے ہیں۔ سبھی زخمیوں کو علاج کے لیے مقامی اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ عینی شاہدین کے مطابق بس اور اینٹ ڈھونے والے ٹرک میں آمنے سامنے کی ٹکر ہوئی۔  مقامی لوگ مدد کے لیے دوڑے اور پولیس کو حادثے کی اطلاع دی گئی۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس ٹیم موقع پر پہنچی اور مقامی لوگوں کی مدد سے زخمیوں کو اسپتال پہنچایا جہاں ان کا علاج جاری ہے۔