• News
  • »
  • کاروبار
  • »
  • سعودی عرب : ٹیسلا نے عرب کے محتلف تین شہروں میں کھولا اپنا شو رومز

سعودی عرب : ٹیسلا نے عرب کے محتلف تین شہروں میں کھولا اپنا شو رومز

Reported By: Munsif TV | Edited By: MD Shahbaz | Last Updated: Apr 11, 2025 IST     

image
الیکٹرک کار بنانے والی کمپنی ٹیسلا نے سعودی عرب میں اپنا پہلا شو روم اوپن کر دیا ہے۔ کمپنی نے ریاض، جدہ اور دمام میں شو رومز کھولنے کا فیصلہ ایسے وقت میں کیا جب دنیا بھر میں اس کی کاروں کی فروخت میں کمی آئی ہے۔ کمپنی کے سی ای او ایلون مسک کا امریکی حکومت کے ساتھ کام مہنگا ثابت ہوا۔ ان کی پالیسیوں سے غیر مطمئن لوگوں  کی جانب سے  حال ہی میں یورپ اور امریکہ میں ٹیسلا کی کئی کاریں جلا دی گئیں اور ان کے شو روم پر بھی حملہ کیا گیا۔ اس سب کے ساتھ کمپنی کے شیئرز بھی گر گئے۔
 

مزید کئی شہروں میں شو رومز کھولنے کا منصوبہ :

سعودی عرب کے لیے ٹیسلا کے کنٹری منیجر نسیم اکبر زادہ نے کہا کے ہمیں آج یہاں باضابطہ طور پر شو رومز کھولنے پر خوشی ہے۔ انہوں نے تین شہروں میں چارجنگ اسٹیشنز کھولنے کے بارے میں بھی بتایا مزید کہا کے جس طرح آج یہاں شو رومز کھولے گئے ہیں۔ آنے والے وقت میں مزید کئی شہروں میں ٹیسلا کے شو رومز کھولے جائیں گے۔آپ کو بتاتے چلیں کہ سعودی عرب اور امریکہ کے درمیان مضبوط سفارتی، اسٹریٹجک اور کاروباری تعلقات ہیں۔ ٹرمپ نے اپنی پہلی میعاد کے دوران ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے ساتھ مل کر دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو مضبوط کرنے کے لیے کام کیا۔ ولی عہد نے اس دوران امریکی تجارت اور سرمایہ کاری میں 600 بلین ڈالر کی سرمایہ کاری کا وعدہ بھی کیا۔
 

سعودی میں ای وی کی کیا ہےمانگ ؟

ریاض اور دیگر شہروں میں جیسے ہی ٹیسلا کا شو روم کھلا تو لوگوں کی بڑی تعداد اسے دیکھنے کے لیے پہنچ گئے۔ سعودی عرب میں الیکٹرک گاڑیوں کی بہت کم مانگ ہے، بنیادی طور پر اسکی وجہ  پیٹرول کی کم قیمتیں ہیں۔بزنس نیوز آؤٹ لیٹ الاقتصادیہ کے رپورٹ کے مطابق، اگرچہ سعودی عرب کی ای وی مارکیٹ اب بھی چھوٹی ہے، لیکن پچھلے سال یہ تین گنا بڑھ کر تقریباً 800 کاروں تک پہنچ گئی۔ سعودی ماہر اقتصادیات محمد القحطانی نے ٹیسلا کے اس اقدام کا خیرمقدم کیا لیکن مزید کہا کہ ہمیں شو روم نہیں، ہمیں فیکٹری چاہیے۔ ہم صرف کھپت نہیں بلکہ پیداواری عمل کا حصہ بننا چاہتے ہیں۔