• News
  • »
  • کھیل/تفریح
  • »
  • سن رائزرز حیدرآباد کو گجرات ٹائٹنز کے ہاتھوں 7 وکٹوں سے شکست،سراج پلیئر آف دی میچ

سن رائزرز حیدرآباد کو گجرات ٹائٹنز کے ہاتھوں 7 وکٹوں سے شکست،سراج پلیئر آف دی میچ

Reported By: Munsif TV | Edited By: MD Shahbaz | Last Updated: Apr 07, 2025 IST     

image
 گجرات ٹائٹنز نے اتوار کو کھیلے گئے میچ میں سن رائزرز حیدرآباد کو 7 وکٹوں سے شکست دی۔ حیدرآباد کی ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے صرف 152 رنز بنا سکی۔ ٹاپ آرڈر ایک بار پھر بے بس نظر آئی۔ محمد سراج نے دونوں اوپنرز (ٹریوس ہیڈ، ابھیشیک شرما) کو آؤٹ کیا۔ نتیش کمار ریڈی (31) اور ہینرک کلاسن (27) نے کچھ اہم رنز بنائے کپتان پیٹ کمنز نے 9 گیندوں پر 22 رنز بنائے۔ گجرات ٹائٹنز کو اس ہدف کو حاصل کرنے میں کوئی پریشانی نہیں ہوئی (16.4)اورز  میں  ہدف کو حاصل کر لیا۔ 
 
 گجرات ٹائٹنز کی شروعات بھی خراب رہی، سائی سدھرسن (5) اور جوس بٹلر (0) کی شکل میں 16 رنز پر 2 وکٹیں گنوا دیں، لیکن پھر واشنگٹن سندر اور شبمن گل کے درمیان 90 رنز کی شراکت نے میچ کو حیدرآباد کی پہنچ سے دور کر دیا۔ شبمن گل نے 43 گیندوں میں ناقابل شکست 61 رنز بنائے، سندر نے 29 گیندوں میں 49 رنز بنائے۔ سن رائزرس حیدرآباد کے کپتان پیٹ کمنز نے میچ کے بعد شکست کے لیے پچ کو ذمہ دار ٹھہرایا۔
 

اتنا اسپن نہیں تھا جتنا میں نے سوچا تھا - پیٹ کمنز

 
پیٹ کمنز نے میچ کے بعد کہا، یہ حیدرآباد کی Traditional وکٹ نہیں تھی۔ اس پچ پر اتنی اسپن نہیں تھی جتنا ہم نے سوچا تھا۔ ہدف کم تھا، حالانکہ انہوں نے (گجرات ٹائٹنز) اچھی بلے بازی کی۔سمرجیت سنگھ کو امپیکٹ پلیئر بنانے پر کمنز نے کہا، یا تو سمرجیت یا راہول چاہر کو لانا پڑا، گجرات ٹائٹنز کی بولنگ کے دوران ایسا لگا کہ تیز گیند بازی زیادہ موثر ہے، اس لیے ہم سمرجیت سنگھ کے ساتھ گئے۔سن رائزرس حیدرآباد نے ٹریوس ہیڈ کو ہٹا کر دوسری اننگز میں سمرجیت سنگھ کو ایک  امپیکٹ پلیئر کے طور پر لایا لیکن انہوں نے صرف 1 اوور پھینکا اور اس میں بہت مہنگا ثابت ہوئے ۔ انہوں نے 1 اوور میں 20 رنز دیے۔