ابھیشیک شرما نے پنجاب کے خلاف 141 رنز کی تاریخی اننگز کھیلی۔ انہوں نے ٹریوس ہیڈ کے ساتھ مل کر پہلی وکٹ کے لیے 171 رنز کی شراکت داری کی جس سے 246 کا ہدف آسان ہو گیا۔ جب ابھیشیک شرما نے اپنی سنچری مکمل کی تو انہوں نے اسے ایک خاص انداز میں خوشی کا اظہار کیا۔
سن رائزرس حیدرآباد کے لیے یہ دوسری تیز ترین سنچری ہے، اس سے قبل ٹریوس ہیڈ نے 39 گیندوں میں سنچری اسکور کی تھی۔
ابھیشیک شرما نے سنچری بنائی اور اپنی جیب سے کاغذ کی پرچی نکالی، جس پی پر لکھا تھا "THIS ONE IS FOR ORANGE ARMY." میچ کے بعد ابھیشیک نے اپنے نوٹ کے بارے میں کہا کہ میں نے یہ خود لکھا ہے کیونکہ میں عام طور پر صبح اٹھ کر کچھ لکھتا ہوں۔ آج صرف میرے ذہن میں یہ بات آئی کہ اگر میں آج کچھ کروں تو اورنج آرمی کو اس کا کریڈٹ دونگا۔
شریاس ایر نے ابھیشیک شرما کی پرچی بھی چیک کی:
ابھیشیک کے جشن کے بعد پنجاب کنگز کے کپتان شریاس ایر ان کے پاس آئے اور پرچی کو پڑھنے لگے کہ اس پر کیا لکھا ہے۔ ابھیشیک شرما نے 55 گیندوں پر 141 رنز کی تاریخی اننگز کھیلی۔ اس اننگز میں انہوں نے 10 چھکے اور 14 چوکے لگائے۔ یہ آئی پی ایل میں کسی ہندوستانی بلے باز کی طرف سے کھیلی جانے والی سب سے بڑی انفرادی اننگز ہے۔ انہوں نے کے ایل راہل (132) کا ریکارڈ توڑا۔
ابھیشیک شرما نے میچ کے بعد کپتان اور ٹیم کے دیگر کھلاڑیوں کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ 4 میچوں میں بلے باز اچھی کارکردگی نہیں کر پا رہے تھے۔ لیکن اس کے باوجود ٹیم میں ماحول سمپل تھا۔ اس میچ میں ابھیشیک شرما کے والدین بھی اسٹیڈیم میں موجود تھے۔ سن رائزرس حیدرآباد ٹیم کی مالک کاویہ مارن نے جیت کے ابھیشیک شرما کی ماں کو گلے لگا لیا۔