Monday, April 22, 2024 | 1445 شوال 13
National

سپریم کورٹ نے چہارشنبہ کے روز بلقیس بانو کی درخواست کی سماعت کیلئے جلد از جلد ایک نئے بنچ کے قیام کی درخواستوں کو قبول کرنے سے انکار کردیا

چیف جسٹس ڈی وائی چندرچوڑ اور جسٹس پی ایس نرسمہا پر مشتمل بنچ نے بانو کی طرف سے پیش ہونے والی وکیل شوبھا گپتا نے زور دیاکہ اس کیس کی سماعت کیلئے ایک اور بنچ تشکیل دینے کی ضرورت ہے۔ سی جے آئی نے کہاکہ درخواست درج کی جائے گی۔ براہ کرم ایک ہی چیز کا بار بار ذکر نہ کریں۔ یہ بہت پریشان کن ہے۔ سی جے آئی نے کہا کہ سپریم کورٹ کی جج بیلا ایم ترویدی نے منگل کو اس کیس کی عرضی کی سماعت سے خود کو الگ کر لیا۔ اب کیس کی سماعت کیلئے اب سی جے آئی کو ایک نیا بنچ تشکیل دینا ہوگا جس کا جسٹس ترویدی حصہ نہیں ہوں گے۔