تلنگانہ کانگریس کے اسٹراٹیجی دفتر کو مہر بند کرنےکے خلاف پرگی میں کانگریس پارٹی کی جانب سے احتجاج کیا گیا ۔ا س موقع پرکانگریس پارٹی قا ئدین نے پرگی بس اسٹانڈ کے قریب تلنگانہ کے چیف منسٹر کےسی آرکا علا متی پتلا بھی نذر آتش کیا ۔تلنگانہ حکومت اور چیف منسٹر کے خلاف نعرےبھی لگا ئے ۔اس احتجاج میں پرگی منڈل کانگریس پارٹی کے صدر پرشورام ریڈی، ، ڈی سی سی کے نائب صدر این ، اشوک، ٹاؤن نائب صدر رام کرشن ریڈی، کے علاوہ این ، ایس ، یو ، آئی ، یو تھ کانگریس اور مہیلا کانگریس پارٹی کے قا ئدین نے حصہ لیا ۔