Saturday, July 27, 2024 | 1446 محرم 21
Regional

ساؤتھ زون ٹاسک فورس پولیس نے بین ریاستی جعلی تعلیمی سرٹیفکیٹ کی تیاری کے گینگ کا پردہ فاش کیا

ساؤتھ زون ٹاسک فورس پولیس نے بین ریاستی جعلی تعلیمی سرٹیفکیٹ کی تیاری  کے  گینگ کا پردہ فاش کیا۔ٹاسک فورس پولیس نے اس معا ملے میں چار افراد کو گرفتار کرلیا ۔ گرفتار کئے گئے افراد کی شنا خت، محمد احتشام الدین حسین ،محمد عبدالقادر، محمد الطاف احمد ،محمد عمران کی حیثیت  سے  کی  گئی، جبکہ اس   گینگ   میں  شامل مزید دوافراد مفرور بتائے گئے ہیں ۔سنٹرل زون ڈی سی پی راجیش چندرابشیرباغ  اولڈ کمشنر پولیس  کے دفتر پرمیڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ  اس گینگ کے افراد مختلف یونیورسٹیز کے جعلی  سرٹفیکٹس   بنایا  کرتے تھے ۔انہوں نے کہا کہ  پولیس   کی تفتیش میں  یہ معلوم ہوا ہے کہ یہ افراداب تک 30 لوگوں  کوجعلی سرٹیفکیٹس جاری  کر چکے  ہیں ۔گینگ کے لوگ ایک  سرٹیفکٹس   کے لئے پچاس ہزار سے  ایک لاکھ روپے  تک وصول کیا کرتے تھے ۔ڈی سی پی راجیش چندرانے عوام سے کہا کہ جعلی سرٹیفکیٹس کے لالچ میں نہ آئیں ۔جعلی سرٹیفکیٹ کے ذریعے کوئی بھی نوکری حاصل کرنے کے بعد بہت سے مسائل کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ ملزمین کے خلاف کیس درج  کرتےہوئے ریمانڈ میں دے دیا گیا ہے ۔