بہار کے بھاگلپور سے ایک دل دہلا دینے والا واقعہ پیش آیا ہے۔ بہار کے بھاگل پور میں گھریلو جھگڑے کی وجہ سے شوہر نے اپنی سپاہی بیوی سمیت ماں اور دو بچوں کو بے دردی سے قتل کردیا ہے۔ دردناک واقعہ کو انجام دینے کے بعد مجرم شوہر نے خود بھی پھانسی لگا کر خودکشی کرلی۔ اطلاع ملتے ہی ڈی آئی جی، ایس ایس پی،سمیت درجنوں پولیس اہلکار موقع پر پہنچ گئے۔
خاتون کانسٹیبل نیتو کماری کا تعلق بکسر سے تھا اور شوہر پنکج کمار کا تعلق آرا ضلع سے تھا۔ دونوں محبت کی شادی(لو میرج) کی تھی۔ خاتون کانسٹیبل پہلے نوگچیا میں تعینات تھی۔
دو سال پہلے ہی ان کا تبادلہ بھاگلپور ہوا تھا۔ بے روزگار شوہر پنکج اپنی بیوی نیتو کو دیئے گئے سرکاری کوارٹر میں اپنی ماں اور دو بچوں کے ساتھ رہتا تھا۔
پولیس حکام نے بتایا کہ آس پاس کے لوگوں کے مطابق میاں بیوی کے درمیان اکثر گھریلو جھگڑے ہوتے رہتے تھے۔ یہ جھکڑے اس قدر بڑھ گۓ کہ شوہر نے پورے پریوارسمیت خود کو بھی ختم کر لیا۔
موقع سے ایک خودکشی نوٹ بھی برآمد ہوا ہے۔ تاہم تمام نکات کی چھان بین کی جا رہی ہے۔
اس معاملے کی تحقیقات کے لیے ایف ایس ایل کی ٹیم کو بھی موقع پر طلب کر لیا گیا ہے۔ وہیں قتل عام کے بعد لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیجنے کی بھی تیاریاں کی جا رہی ہیں۔