Monday, September 16, 2024 | 1446 ربيع الأول 13
Crime

خاتون ڈاکٹر کی عصمت دری اور قتل کیس کی جانچ کرے گی سی بی آئی،کولکاتا ہائی کورٹ کا بڑا فیصلہ

کلکتہ ہائی کورٹ نے جونیئر ڈاکٹر کے ساتھ ہوئی عصمت دری اور قتل کیس کی تحقیقات کرنے کا حکم سی بی آئی کو دے دیا ہے۔
اس سے پہلے وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے کہا تھا کہ اگر پولس اتوار تک جانچ مکمل نہیں کرتی ہے تو کیس سی بی آئی کو سونپ دیا جائے گا۔ حالانکہ متاثرہ کے والدین کیس کی سی بی آئی تحقیقات چاہتے تھے۔ پیر کو جب وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی ان سے ملنے پہنچی تھیں، تب بھی انہوں نے یہ مطالبہ کیا تھا۔
عدالت نے واقعہ کی جانچ کر رہی پولس کو بدھ کی صبح 10 بجے تک تمام دستاویزات سی بی آئی کو سونپنے کا حکم دیا ہے۔
کیس کی اگلی سماعت تین ہفتے بعد ہوگی۔ پوری تفتیش ہائی کورٹ کی نگرانی میں ہوگی،
بتا دیں کہ کلکتہ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس ٹی ایس سیواگننم اور جسٹس ہیرنامائے بھٹاچاریہ نے یہ فیصلہ دیا۔
مغربی بنگال اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر سبیندو ادھیکاری نے اس معاملے میں عرضی داخل کی تھی۔
گزشتہ جمعہ کو آر جی کار میڈیکل کالج میں زیر تعلیم خاتون ڈاکٹر کی لاش سیمینار ہال سے ملی تھی،
پولیس کے مطابق عصمت دری اور قتل کا یہ واقعہ رات 3 بجے سے صبح 6 بجے کے درمیان پیش آیا تھا۔