Wednesday, December 4, 2024 | 1446 جمادى الثانية 03
Education

پٹنہ میں بہار پولیس کانسٹیبل سلیکشن بورڈ کے خلاف طلباء و طالبات کا زبردست احتجاج

پٹنہ میں سینکڑوں طلباء و طالبات نے  بہار  پولیس کانسٹیبل سلیکشن  بورڈ  کے خلاف  احتجاج  کیا ۔  در اصل  کانسٹیبل بھرتی سے متعلق امتحان پاس کرنے والے طلباء سے اب  این  سی ایل اور  ای ڈبلیو  ایس سرٹیفکیٹ  مانگا جا رہا ہے۔ جس سے طلباء ناراض ہیں ۔ طلباء  کا کہنا ہے کہ اتنی محنت سے امتحان پاس کرنے کے بعد    اچانک   سرٹفکیٹ  کا لزوم     ہمارے ساتھ  نا انصافی  ہے ۔ جب  تک  بورڈ  فیصلہ  واپس نہیں لیتا  ہم یہاں  سے ہٹنے والے نہیں  ہے۔ 
ساتھ ہی بتا تے چلیں کہ کمیونٹی ہیلتھ آفیسر کے امتحان میں  فرضی واڑہ  معاملے میں بہار حکومت نے کاروائی  کی ۔ایک دسمبر کو آن لائن  امتحان کے دوران  پولیس نے چھاپہ مارا  جس میں پتہ چلا کہ  غیر قانونی طریقے سے کمپیوٹر  کو ہیک کر کے امیدواروں کو امتحان پاس کرایا جا رہاہے۔ اس سلسلے میں ابھی تک  37 لوگوں کو حراست میں  لیا گیا ہے ۔اقتصادی جرائم کی یونٹ اب پورے معاملے کی تحقیقات  کر رہی  ہے۔