Sunday, August 31, 2025 | 08, 1447 ربيع الأول
  • News
  • »
  • کھیل/تفریح
  • »
  • پوتر رشتہ' کی اداکارہ پریا ماراتھے کا انتقال، کینسر سے ہار گئی زندگی کی جنگ'

پوتر رشتہ' کی اداکارہ پریا ماراتھے کا انتقال، کینسر سے ہار گئی زندگی کی جنگ'

Reported By: Munsif News Bureau | Edited By: Sahjad Mia | Last Updated: Aug 31, 2025 IST     

image
 
ٹی وی کے مشہور سیریل 'پوتر رشتہ' سے شہرت پانے والی اداکارہ پریا ماراتھے کا انتقال ہو گیا ہے۔ 38 سال کی عمر میں اداکارہ کینسر سے زندگی کی جنگ ہار گئیں۔ پریا کے انتقال سے سوشل میڈیا پر مداحوں میں غم کی لہر دوڑ گئی ہے۔ پریا گزشتہ ایک سال سے کینسر سے نبردآزما تھیں۔ آج یعنی 31 اگست کو اداکارہ نے آخری سانس لی۔ پریا کے انتقال سے نہ صرف ان کے مداح بلکہ انڈسٹری کے لوگ بھی صدمے میں ہیں۔ ساتھ ہی لوگ سوشل میڈیا پر پریا کی تصاویر شیئر کر کے انہیں خراج عقیدت پیش کر رہے ہیں۔
 
پریا ماراتھے کون تھیں؟
  
پریا نے زی ٹی وی کے مشہور سیریل 'پوتر رشتہ' میں انکیتا لوکھنڈے کی چھوٹی بہن کا کردار ادا کیا تھا۔ ممبئی میں پلنے بڑھنے والی پریا نے اپنے کیریئر کا آغاز مراٹھی انڈسٹری سے کیا تھا۔ ان کا پہلا شو 'یا سکھانو یا' تھا۔ اس کے بعد پریا ماراتھے سیریل 'چار دیوس ساسوچے' میں نظر آئیں۔ مراٹھی انڈسٹری میں شناخت بنانے کے بعد اداکارہ نے ہندی ٹی وی انڈسٹری میں قدم رکھا۔
 
کامیڈی شو میں بھی نظر آئیں:
 
پریا ماراتھے نہ صرف اداکارہ تھیں بلکہ ایک اسٹینڈ اپ کامیڈین بھی تھیں۔ 'کسم سے' سیریل سے ہندی انڈسٹری میں قدم رکھنے والی پریا 'کامیڈی سرکس' کے پہلے سیزن میں بھی نظر آئی تھیں۔ تاہم ان سیریلوں میں انہیں زیادہ شہرت نہ مل سکی۔ اصل شناخت انہیں 'پوتر رشتہ' سے ہی ملی۔ اس کے علاوہ وہ سونی کے ٹی وی سیریل 'بڑے اچھے لگتے ہیں' میں بھی نظر آئی تھیں۔
 
پریا نے ان ٹی وی شوز میں بھی  کام کیا تھا:
 
پریا نے اپنے کیریئر کا آغاز مراٹھی ٹی وی شو "چار دیوس ساسوچے" سے کیا تھا۔ اس کے بعد وہ ایکتا کپور کے ٹی وی شو "کسم سے" میں نظر آئیں، جہاں ان کے کام کو کافی سراہا گیا۔ تاہم، انہیں ناظرین کے درمیان اصل شہرت انکیتا لوکھنڈے کے مقبول شو "پوتر رشتہ" سے ملی۔ پریا "ساتھ نبھانا ساتھیا"، "بڑے اچھے لگتے ہیں"، اور "بھارت کا ویر پتر: مہاراجہ پرتاپ" جیسے ڈراموں میں بھی نظر آئیں۔ انہوں نے فلم "ہمنے جینا سیکھ لیا" میں بھی کام کیا تھا۔