Friday, October 17, 2025 | 25, 1447 ربيع الثاني
  • News
  • »
  • کھیل/تفریح
  • »
  • کھیلوں کی دنیا سے بڑی خبراحمد آباد کرےگا دولت مشترکہ کھیلوں 2030کی میزبانی

کھیلوں کی دنیا سے بڑی خبراحمد آباد کرےگا دولت مشترکہ کھیلوں 2030کی میزبانی

    Reported By: Munsif News Bureau | Edited By: Mohammed Imran Hussain | Last Updated: Oct 16, 2025 IST

 کھیلوں کی دنیا سے بڑی خبراحمد آباد کرےگا دولت مشترکہ کھیلوں 2030کی میزبانی
ملک کے کھیلوں کے شعبے کے لیے اچھی خبر ہے تقریباً دو دہائیوں کے طویل انتظار کے بعد بھارت ایک اور باوقار کھیلوں کے ٹورنامنٹ کی میزبانی کے لیے تیار ہو رہا ہے۔ ریاست  گجرات کا شہر احمد آباد 2030 دولت مشترکہ کھیلوں کی میزبانی کے مقابلے میں سب سے آگے نکلا ہے۔ کامن ویلتھ گیمز گجرات کے شہراحمد آباد میں منعقد ہوں گے۔ صد سالہ دولت مشترکہ کھیلوں کی میزبانی احمد آباد کی حصہ میں آئی ہے۔
 
بھارت کے وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے یہ اعلان کیا ہے۔ ایس جے شنکر نے واضح کیا کہ بھارت 2030 میں ہونے والے کامن ویلتھ گیمز کی میزبانی کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ یہ بھارت اور گجرات کے لیے فخر کی بات ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم مودی کا عالمی معیار کا بنیادی ڈھانچہ فراہم کرنے اور کھیلوں کی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کا وژن ایک مثال کے طور پر کام کرے گا۔ تاہم، بھارت کے لیے، جو 2036 میں اولمپک کھیلوں کی میزبانی کرنا چاہتا ہے، دولت مشترکہ کھیل ایک پلیٹ فارم کے طور پر کام کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ 26 نومبر کو اسکاٹ لینڈ کے گلاسگو میں ہونے والی جنرل اسمبلی کے اجلاسوں میں احمد آباد کے معاملے پرغورکیا جائے گا۔
 
احمد آباد بمقابلہ ابوجا:بھارت میں احمد آباد کے ساتھ ساتھ، نائیجیریا کا ابوجا بھی کامن ویلتھ گیمز کی میزبانی کے لیے مقابلہ کررہا تھا۔ سال 2030 تک دولت مشترکہ کھیل سو سال ہوں گے۔ اور بھارت نے کھیلوں کے صد سالہ ایونٹ کی بازی مار لی ہے۔ تاہم، ایگزیکٹو بورڈ نے احمدآباد کی حمایت کی ہے۔ اس نے 2034 گیمز کی میزبانی میں ملک کو سپورٹ کرنے کا منصوبہ بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس نے کہا کہ یہ افریقہ میں دولت مشترکہ کی میزبانی کے عزم کا ثبوت ہے۔ کامن ویلتھ اسپورٹس کے قائم مقام صدر ڈونلڈ نے کہا، "بھارت اور نائیجیریا کی تجاویز متاثر کن ہیں۔ تمام عوامل پر غور کرنے کے بعد اراکین نے ابوجا پر احمد آباد کو ترجیح دی ہے۔" 
 
دریں اثنا، نیشنل اولمپک ایسوسی ایشن (IOA) کے صدر پی ٹی اوشا نے اپنی خوشی کا اظہار کیا کہ صد سالہ دولت مشترکہ کھیلوں کی میزبانی ہندوستان کے لیے ایک بڑا اعزاز ہے۔ انہوں نے کہا کہ دولت مشترکہ کھیلوں کی میزبانی دنیا کے سامنے ہندوستان کی کھیلوں کی مہارت کو ظاہر کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ کامن ویلتھ گیمز ملک میں کھیلوں کی بنیادی سہولیات کے قیام میں معاون ثابت ہوں گے۔
 
اس سے قبل ہندوستان نے 2010 میں دہلی میں کامن ویلتھ گیمز کی میزبانی کی تھی۔ اوراب سال 2030 میں ہونے والے صد سالہ دولت مشترکہ کھیلوں کے لیے احمد آباد کو میزبان شہر بنانے کی سفارش کی گئی ہے۔ اس  کےساتھ ہی  سال  2036 کے اولمپکس کے انعقاد میں بھارت کو ایک اور اہم  کامیابی ملی ہے۔ اب بھارت کی نظر سال 2036  کےاولمپکس گیمز کی میزبانی پر ٹکی ہوئی ہیں۔