Saturday, September 13, 2025 | 21, 1447 ربيع الأول
  • News
  • »
  • جرائم/حادثات
  • »
  • فلمی اندازمیں ڈکیتی۔ کالی مرچ کا اسپرے چھڑک کر40 لاکھ کی لوٹ کےبعد فرار ہونے والے چوروں کی کار الٹ گئی

فلمی اندازمیں ڈکیتی۔ کالی مرچ کا اسپرے چھڑک کر40 لاکھ کی لوٹ کےبعد فرار ہونے والے چوروں کی کار الٹ گئی

Reported By: Munsif News Bureau | Edited By: Mohammed Imran Hussain | Last Updated: Sep 12, 2025 IST     

image
 
 تلنگانہ  کے ضلع رنگاریڈی  کے شنکر پلی کے قریب سائن فکی میں سڑک پر  دن دہاڑے  ڈکیتی کی واردات پیش آئی۔ یہ ڈکیتی کسی فلمی  سین سے کم نہیں تھی ۔  تاجر  کوروکنے کیلئے اس کی  کار کو ٹکر مار دی ۔واردات کےدوران چوروں نے کالی مرچ کا اسپرے کیا اور کھلونا بندوق بتاکر 40 لاکھ روپئے لوٹ لیئے۔  
 

فلمی انداز میں ڈکیتی

تفصیلات کے مطابق ا سٹیل کےایک تاجرنے40 لاکھ  روپیوں کےساتھ  فورڈ فیگو کار  (TS 09 UD 0093نمبر)  میں وقار آباد سے حیدرآباد کے لیے روانہ ہوئے۔  تاجر کی کار میں 40 لاکھ روپئے کی منتقلی  کی اطلاع پر نا معلوم حملہ آوروں نے تاجر کی گاڑی کا سوئفٹ ڈزائر کار کےذریعہ ان کا پیچھا کیا۔ انہوں نے تاجر کی گاڑی کو ٹکر ماری،گاڑی رکنے پر پتھروں سے کار کی کھڑکیوں کے شیشے توڑ دیئے۔ اور تاجر کی آنکھوں میں کالی مرچ  کا اسپرے کیا  نقد رقم 40 لاکھ روپئے لے کر فرار ہوگئے۔

فرار ہونے کےدوران ڈکیتوں کی کار حادثہ

 رقم لوٹنے کےبعد  تیزی سے  فرار ہونے کی کوشش کےدوران، حملہ آوروں کی  سوئفٹ ڈزائر ،کار  پر  اپنا کنٹرول کھو دیا۔ ان کی کار شنکر پلی منڈل کے کوٹھا پلی گاؤں کے قریب الٹ گئی۔ اسی دوران  مقامی لوگ پہلے ہی ان کا پیچھا کر رہے تھے، اس لئے وہ  اپنی گاڑی اور سامان چھوڑ کر وہاں سے  پیسے لے کر فرار ہو گئے۔  بتایا جا رہا ہےکہ اس لوٹ  کےدوران کار میں چار افراد  سوار تھے۔ 

پولیس موقع پر پہنچی، معاملہ درج

 مقامی لوگوں کی شکایت پرپولیس موقع پر پہنچی۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔ پولیس کو  کار کے ساتھ ایک کھلونا بندوق، ایک چاقو، مرچ سپرے اور نقدی  رقم ضبط کر لی گئی۔ پولیس نے گاڑی کے نمبر اور سی سی ٹی وی فوٹیج کی جانچ کر رہی ہے۔ تاکہ حملہ آواروں کو گرفتار کیا جاسکے۔