Saturday, September 13, 2025 | 21, 1447 ربيع الأول
  • News
  • »
  • علاقائی
  • »
  • دار السلام میں ہفتہ کو جلسہ رحمت للعالمین ﷺاتوار کو کْل ہند نعتیہ مشاعره

دار السلام میں ہفتہ کو جلسہ رحمت للعالمین ﷺاتوار کو کْل ہند نعتیہ مشاعره

Reported By: Munsif News Bureau | Edited By: Mohammed Imran Hussain | Last Updated: Sep 12, 2025 IST     

image
حیدرآباد:1500واں جشن میلاد النبیﷺ کےموقع پر کل ہند مجلس اتحادالمسلمین کے زیر اہتمام دو روزه جشن رحمت للعالمین ہفتہ 13 ستمبر اور اتوار 14 ستمبر کو دار السلام میں مقرر ہے۔ بیرسٹر اسد الدین اویسی صدر کل ہند مجلس اتحاد مسلمین و رکن پارلیمنٹ حیدر آباد دو روزہ پروگراموں کی نگرانی کریں گے۔ ہفتہ 13 ستمبر کو بعد نماز عشاء جلسہ رحمت اللعالمین منعقد ہوگا۔

 بیرونی ومقامی مہمانوں کا خطاب

اس جلسہ سےصدر مجلس بیرسٹر اسد الدین اویسی، و رکن  پارلیمنٹ حیدرآبادکے صدارتی خطاب کے علاوہ بطور مہمان خصوصی خطاب ہوگا ۔ بیرونی مہمان مقرر مولانا محمد ہاشم اشرف کانپور خطاب کریں گے۔ جلسہ سے خطاب کرنے والوں میں  اکبر الدین اویسی قائد ایوان مقننہ مجلس پارٹی تلنگانہ اسمبلی ، مولانا مفتی خلیل احمد امیر جامعہ جامعہ نظامیہ، مولاناسید شاه ظہیر الدین علی صوفی قادری جانشین حضرت صوفی اعظم، مولانا ڈاکٹر حافظ احسن بن محمد احمومی خطیب شاہی مسجد باغ عامہ،مولانا ڈاکٹر سید نثار حسین حیدر آغا صدر شیعه مجلس علماء و ذاکرین، مولانا سید مسعود حسین مجہتدی صدر مہددیہ اکیڈمی، مولانا مفتی محمد انوار احمد قادری کنٹرولر امتحانات جامعہ نظامیہ ، مولانا شبیر بھائی بھوپال والا فرقہ بوا ہیر شامل ہیں۔ ابتدا میں حافظ وقاری عبد العلی صدیقی امام مکہ مسجد کی قرات کلام پاک سے جلسہ کا آغاز ہوگا ۔ محمد شفیع قادری،  محمد مسلم الدین انصاری،  راشد عبدالرزاق میمن،  میر وجاہت علی اعظم نعت شریف پیش کریں گے۔ 

 کْل ہند مشاعرہ 

اتوار 14 ستمبر کو بعد نماز عشا دارلسلام میں کل ہند مشاعرہ منعقد ہوگا۔  نعتیہ مشاعرہ کی نگرانی صدر مجلس  اسد الدین اویسی کریں گے۔

مہمان شعراء 

 اس کل ہند نعتیہ مشاعرہ میں مہمان شعراء میں منظر بھوپالی (بھوپال)، ڈاکٹرمہتاب عالم (بھوپال )، اقبال اشہر (دہلی)، ڈاکٹر ضیا ٹونکی (ٹونک)، جمیل خیر آبادی ( کانپور)  ساگر تر ہاتھی (ممبئی)،افضل منگوری (روز کی)،  شرف نان پاروی (دہلی)، کلیم دانش (لکھنو) اپنا نعتیہ کلام سنائیں گے۔ ریاستی شعراء میں انجم برہان پوری محبوب نگر، اشفاق آصفی نظام آباد، وحید گلشن اور نگل شامل ہیں۔ 

مقامی شعراء 

مقامی شعراء میں مولانا خواجہ سید شاہ ابوتراب قادری، صلاح الدین نیر، ڈاکٹرفاروق شکیل، ڈاکٹر طیب پاشاہ قادری، حافظ مفتی وجیہ اللہ سبحانی،  سکندر آغائی، قاضی فاروق عارفی، اکبر خان اکبر، سمیع اللہ حسینی شامل ہیں۔  سردار سلیم معمد مشاعرہ ہوں گے۔ مشاعرہ کا آغاز قاری اسماعیل علی خان کی قرات کلام پاک سے ہوگا۔

 خواتین کے لئےخصوصی انتظام 

 مجلس کے دو روز و جشن رحمت للعالمین میں جلسہ اور کل ہند نعتیہ مشاعرہ میں خواتین کے لیے علحدہ پردہ کے ساتھ نشستوں کا اہتمام رہے گا۔ صدر استقبالیہ  جعفر حسین معراج رکن اسمبلی یا قوت پورہ معتمد استقبالیہ  سید احمد پاشاہ قادری معتمد عموی مجلس و سابق رکن اسمبلی نے شمع محمدی کے پروانوں سے بڑی تعداد میں شرکت کی اپیل کی ہے۔