Tuesday, January 20, 2026 | 01, 1447 شعبان
  • News
  • »
  • سیاست
  • »
  • نتین نبین بی جےپی نئے قومی صدر منتخب،منگل کو حلف برداری

نتین نبین بی جےپی نئے قومی صدر منتخب،منگل کو حلف برداری

    Reported By: Munsif News Bureau | Edited By: Mohammed Imran Hussain | Last Updated: Jan 19, 2026 IST

 نتین نبین بی جےپی نئے قومی صدر منتخب،منگل کو حلف برداری
نتن نبین کو متفقہ طور پر بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کا نیا قومی صدر منتخب کر لیا گیا ہے۔ وہ کل   20 جنوری کو :30 11 بجے پارٹی صدر کے عہدے کا حلف لیں گے۔   اس تقریب میں وزیراعظم مودی ، مرکزی وزرا،اور دیگر  کی شرکت متوقع ہے۔نتن نبین اس وقت پارٹی کے قومی کارگزار صدر ہیں۔ یہ انتخاب موجودہ صدر جے پی نڈا کی میعاد ختم ہونے کے تناظر میں کرایا گیا تھا۔
 
46سالہ نتن نبین  کا تعلق بہار سے ہے۔ بی جے پی نے انہیں گزشتہ سال دسمبر میں پارٹی کا ورکنگ صدر بنانے کا اعلان کیا تھا۔ خبریں ابھی سامنے آئی ہیں کہ ہائی کمان انہیں متفقہ طور پر پارٹی صدر منتخب کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔ نبین کا آر ایس ایس کا پس منظر ہے۔ نبین نے چوتھی بار ایم ایل اے کے طور پر بنکی پور سے بہار اسمبلی الیکشن جیتا تھا۔
 
اس  سے پہلے پارٹی کے سینئر لیڈر نتن نوین کی حمایت میں کاغذات نامزدگی کے 37 سیٹ داخل کئے گئے ہیں۔ مختلف ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں سے ان کی جانب سے 36 نامزدگیاں موصول ہوئی ہیں۔ بی جے پی کی قومی کونسل اور پارلیمانی پارٹی نے ایک ایک پرچہ نامزدگی داخل کیا ہے۔ وزیر اعظم نریندر مودی، مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ، وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ، پارٹی کے سبکدوش ہونے والے صدر جے پی نڈا اور 20 دیگر سینئر لیڈروں نے کاغذات نامزدگی پر دستخط اور تجویز دی ہے۔
 
دریں اثنا، پرچہ نامزدگی داخل کرنے کی آخری تاریخ پیر کی شام 4 بجے اور دستبرداری کی آخری تاریخ شام 6 بجے  تک تھی۔ پارٹی کے الیکشن ریٹرننگ آفیسر کے لکشمن نے پیر کو کہا کہ نتن نوین بی جے پی کے قومی صدر کے عہدے کی دوڑ میں واحد امیدوار ہیں۔ اس کے ساتھ ہی ان کے انتخاب کا باضابطہ اعلان منگل کو کیا جائے گا۔ بی جے پی کے قومی صدر کے ساتھ پارٹی نے ضلع، منڈل اور بوتھ سطح کے صدور کے انتخاب کا عمل بھی شروع کیا ہے۔