• News
  • »
  • عالمی منظر
  • »
  • سعودی فرنیچر فیکٹری میں آگ لگنے سے 16 بنگلہ دیشی مزدورہلاک

سعودی فرنیچر فیکٹری میں آگ لگنے سے 16 بنگلہ دیشی مزدورہلاک

    Reported By: Munsif News Bureau | Edited By: Mohammed Imran Hussain | Last Updated: Aug 10, 2026 IST

سعودی فرنیچر فیکٹری میں آگ لگنے سے 16 بنگلہ دیشی مزدورہلاک
 ریاض کی صوفہ فیکٹری میں آتشزدگی 
 موسیٰ سنائیہ انڈسٹریل ایریا میں لگی آگ
16 بنگلہ دیشی تارکین وطن ہلاک 
لاشیں منتقل کرنے اورمعاوضہ کویقینی بنانےکی کوشش
سعودی عرب میں 305 ملین بنگلہ دیشی مقیم
 
 سعودی دارالحکومت ریاض میں صوفہ بنانے والی فیکٹری میں آگ لگنے سے 16 بنگلہ دیشی تارکین وطن ہلاک ہو گئے۔ آگ اتوار کو موسیٰ سنائیہ انڈسٹریل ایریا میں لگی۔ بنگلہ دیش کی وزارت خارجہ صورت حال کی نگرانی کر رہی ہے، جبکہ ریاض میں بنگلہ دیش کے سفارت خانے کے اہلکار وطن واپسی کی رسمی کاروائیوں کو مکمل کرنے کے لیے سعودی حکام کے ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں۔
 
تارکین وطن کی بہبود اور اوورسیز ایمپلائمنٹ کے وزیر عارف الحق چودھری نے حکام کو ہدایت کی ہے کہ وہ جلد از جلد لاشیں واپس لائیں اور سوگوار خاندانوں کے لیے ضروری سرکاری امداد اور معاوضے کو یقینی بنائیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیر برائے تارکین وطن کی بہبود اور اوورسیز ایمپلائمنٹ عارف الحق چودھری نے اموات پر صدمے اور افسوس کا اظہار کیا۔ وزارت کے مطابق، متاثرین میں سے دس کا تعلق بنگلہ دیش کے شمالی ضلع نوگاؤں سے تھا جبکہ باقی کا تعلق شمالی اور مغربی نٹور اور راجشاہی اضلاع سے تھا۔
 
عارف الحق چودھری نے بیان میں کہا کہ اتنی دورسعودی عرب میں روزی روٹی کی تلاش میں کام کرنے والے تارکین وطن کی اس طرح کی بے وقت اور المناک موت انتہائی دل دہلا دینے والی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سعودی عرب میں بنگلہ دیش کا سفارت خانہ جائے حادثہ اور مقامی حکام کے ساتھ چوبیس گھنٹے رابطہ رکھے ہوئے ہے۔ متعلقہ حکام کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ مرنے والے تارکین وطن کی باقیات کی وطن واپسی میں تیزی لائیں اور ان کے اہل خانہ کے لیے تمام ضروری سرکاری امداد اور معاوضے کو یقینی بنائیں۔
 
سعودی عرب میں تقریباً 3.5 ملین بنگلہ دیشی مقیم ہیں،یہ ملک بنگلہ دیشی تارکین وطن کارکنوں کے لیے سب سے بڑی منزل بنا ہوا ہے، جنہوں نے گزشتہ سال 2.7 بلین ڈالر سے زیادہ کی ترسیلات وطن بھیجیں۔