• News
  • »
  • علاقائی
  • »
  • حیدرآباد: پیدائش اور موت کے سرٹیفکیٹس کا اجراء آسان ہو گا

حیدرآباد: پیدائش اور موت کے سرٹیفکیٹس کا اجراء آسان ہو گا

    Reported By: Munsif News Bureau | Edited By: Mohammed Imran Hussain | Last Updated: Aug 10, 2026 IST

 حیدرآباد: پیدائش اور موت کے سرٹیفکیٹس کا اجراء آسان ہو گا
حیدرآباد میں پیدائش اور موت کے اندراج کے لیے نیا آن لائن پورٹل
جی ایچ ایم سی کمشنر نے عہدیداروں کے ساتھ نئے پورٹل کا  لیاجائزہ
پیدائش اور موت کے اندراج ترمیمی ایکٹ-2026  سے سختی
 
گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن (GHMC) پیدائش اورموت کے سرٹیفکیٹ جاری کرنے میں تاخیر کو ختم کرنے اور اس عمل کو ہموار  اور مزید آسان بنانے کی تیاری کر رہاہے۔ شہر کے باشندوں کی سہولت کے لیے، یہ 'سول رجسٹریشن سسٹم' (CRS) کے نام سے ایک نیا آن لائن پورٹل دستیاب کرانے کے انتظامات کر رہا ہے۔ اس کے ذریعے لوگ آسانی سے آن لائن پیدائش اور اموات کا اندراج کر سکیں گے اور سرٹیفکیٹ تیزی سے حاصل کر سکیں گے۔
 
جی ایچ ایم سی کمشنر آر وی۔ کرنن نے حال ہی میں اس مسئلہ پر عہدیداروں کے ساتھ ایک جائزہ لیا۔ انہوں نے واضح کیا کہ پیدائش اور اموات کا اندراج اور بروقت سرٹیفکیٹ جاری کرنا جی ایچ ایم سی کی اولین ذمہ داری ہے۔ آنے والے نئے پورٹل کے کام کے ساتھ ساتھ، عہدیداروں کو رجسٹریشن آف برتھ اینڈ ڈیتھ ایکٹ سے واقف کروایا گیا۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ اس نئے ڈیجیٹل پلیٹ فارم کے ذریعے لوگوں کو تیز تر اور شفاف خدمات حاصل ہوں گی۔
 
جی ایچ ایم سی کی طرف سے لیا گیا یہ فیصلہ پیدائش اور اموات کے رجسٹریشن (ترمیمی) ایکٹ-2026 کے تناظر میں اہمیت اختیار کر گیا ہے، جسے حال ہی میں پارلیمنٹ نے منظور کیا تھا اور صدر جمہوریہ نے دستخط کیے تھے۔ نئے قانون کے مطابق پیدائش یا اموات کے اندراج میں تاخیر کی صورت میں سخت قوانین لاگو ہوں گے۔
 
 نئے قانون  سے  دو سال  کی تاخیر کی صورت میں، ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ یا سب ڈویژنل مجسٹریٹ سے اجازت لازمی ہے۔ اگر یہ دو سال سے زیادہ ہو جائے تو صرف فرسٹ کلاس جوڈیشل مجسٹریٹ سے احکامات حاصل کرنے ہوں گے۔ ان سخت قوانین کے پیش نظر، جی ایچ ایم سی کی جانب سے متعارف کرایا جانے والا 'سی آر ایس' پورٹل اس بات کو یقینی بنانے میں کلیدی کردار ادا کرے گا کہ شہریوں کو بغیر کسی پریشانی کے رجسٹریشن کا عمل وقت پر مکمل کیا جائے۔