Wednesday, November 26, 2025 | 05, 1447 جمادى الثانية
  • News
  • »
  • جرائم/حادثات
  • »
  • ممبئی دہشت گردانہ حملے کی 17 ویں برسی۔ صدر مرمو اور سی ایم فڈنویس نے شہیدوں کو پیش کیا خراج عقید ت

ممبئی دہشت گردانہ حملے کی 17 ویں برسی۔ صدر مرمو اور سی ایم فڈنویس نے شہیدوں کو پیش کیا خراج عقید ت

    Reported By: Munsif News Bureau | Edited By: MD Shahbaz | Last Updated: Nov 26, 2025 IST

ممبئی دہشت گردانہ حملے کی 17 ویں برسی۔ صدر مرمو اور سی ایم فڈنویس نے شہیدوں کو پیش کیا خراج عقید ت
ممبئی دہشت گردانہ حملوں کی 17 ویں برسی کے موقع پر ممبئی کے گیٹ وے آف انڈیا پر حملوں میں شہید ہونے والوں کی یاد میں ایک پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔ صدر مرمو نے عوام سے اپیل کی کہ وہ دہشت گردی سے لڑنے کے اپنے عزم کا اعادہ کریں۔ راجیہ سبھا کے رکن اجول نکم نے ممبئی حملوں پر پاکستان کی خاموشی پر سوال اٹھایا اور بین الاقوامی برادری پر زور دیا کہ وہ اپنی مالی امداد روک دے۔
 
 
صدر مرمو نے شہیدوں کو یاد کیا 
 
صدر دروپدی مرمو نے ان بہادر سپاہیوں کو خراج عقیدت پیش کیا جنہوں نے 26/11 کے ممبئی دہشت گردانہ حملوں کے دوران قوم کی حفاظت کے لئے اپنی جانیں قربان کیں اور ہم وطنوں سے کہا کہ وہ دہشت گردی کے خلاف ہر طرح کی لڑائی کے اپنے عزم کا اعادہ کریں۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر شیئر کردہ ایک پوسٹ میں، مرمو نے کہا کہ قوم ان کی عظیم قربانی کو تشکر کے ساتھ یاد کرتی ہے۔ انہوں نے لکھا، "26/11 کے ممبئی دہشت گردانہ حملوں کی برسی کے موقع پر، میں ان بہادر سپاہیوں کو خراج عقیدت پیش کرتی ہوں جنہوں نے ہمارے ملک کے لوگوں کی حفاظت کے لیے اپنی جانیں نچھاور کیں۔ قوم ان کی عظیم قربانی کو تشکر کے ساتھ یاد کرتی ہے۔ آئیے ہم دہشت گردی سے اس کی تمام شکلوں میں لڑنے کے اپنے عزم کا اعادہ کریں۔
 
 
مہاراشٹر کے وزیراعلیٰ دیوینڈر فڈنویس  نے بھی ممبئی دہشت گرد حملوں کی 17ویں برسی  کے موقع پر ممبئی پولیس کمشنر آفس میں ایک خصوصی تقریب میں شرکت کی اور شہیدوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔وزیراعلیٰ فڈنویس نے کہا کہ 26 نومبر 2008 کے المناک حملے نے پورے ملک کو ہلا کر رکھ دیا تھا اور ان بہادر پولیس اہلکاروں اور شہریوں کو یاد کرنا ہر ہندوستانی  کا فرض ہے، جنہوں نے اپنی جانیں قربان کر کے ملک اور شہریوں کی حفاظت کی۔اس موقع پر ممبئی پولیس کے اعلیٰ افسران بھی موجود تھے اور شہید اہلکاروں کی تصاویر پر پھول چڑھائے گئے اور موم بتی جلائی گئی۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ یہ دن ہمیں اس بات کی یاد دہانی کراتا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف جدوجہد جاری رہنی چاہیے اور شہیدوں کے خاندانوں کو ہر ممکن مدد فراہم کی جائے۔
 
وہیں بی جے پی لیڈر پرکاش جاوڈیکر نے کہا کہ  ملک کا کوئی بھی شہری 2008 میں ہوے اس بربریت اور دہشت گردانہ حملے کو  کبھی فراموش نہیں کرسکتا ۔ انھوں ن ے کہا کہ یہ حملہ نہ صرف ممبئی بلکہ پورے ملک کے دل پر حملہ تھا ۔ جس نے بھارت کو گہرے صدمے میں ڈال دیا تھا۔ پاکستان میں مقیم دہشت گرد تنظیم لشکر طیبہ (ایل ای ٹی) کے دس دہشت گرد 26 نومبر 2008 کو سمندری راستے سے ممبئی آئے تھے اور 60 گھنٹے کے محاصرے کے دوران 18 سیکورٹی اہلکاروں سمیت 166 افراد کو ہلاک کر دیا تھا۔