Wednesday, November 26, 2025 | 05, 1447 جمادى الثانية
  • News
  • »
  • فلمیں/ طرززندگی
  • »
  • کیا اسمرتی مندھانا کو پلاش مچھل نے دیا دھوکہ؟ مندھانا کی ہو نے والی ساس کا بڑا انکشاف

کیا اسمرتی مندھانا کو پلاش مچھل نے دیا دھوکہ؟ مندھانا کی ہو نے والی ساس کا بڑا انکشاف

    Reported By: Munsif News Bureau | Edited By: MD Shahbaz | Last Updated: Nov 26, 2025 IST

کیا اسمرتی مندھانا کو پلاش مچھل نے دیا دھوکہ؟ مندھانا کی ہو نے والی ساس کا بڑا انکشاف
کرکٹرزاسمرتی مندھانا اور  پلاش مچھل کی شادی کافی عرصے سے موضوع بحث ہے۔ ابتدائی طور پر یہ جوڑا 23 نومبر کو  شادی کے بندھن میں بندھنے والا تھے۔ تاہم کرکٹر کے والد سری نواس مندھانا کو دل کی تکلیف کے باعث اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔ اس کے نتیجے میں، اسمرتی مندھانا اور پلاش مچھل نے شادی کو ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا۔ اس کے بعد خبریں سامنے آئیں کہ پلاش مچھل کو بھی خرابی صحت کے باعث اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا تاہم بعد میں انہیں ڈسچارج کر دیا گیا۔ دریں اثنا، رپورٹس منظر عام پر آئی کہ  پلاش مچھل اپنی منگیتر اسمرتی مندھانا کو دھوکہ دے رہے ہیں۔ جس کے بعد اسمرتی مندھانا کی ساس امیتا مچھل اپنی بات رکھی ہے۔  
 
پلاش مچھل اسمرتی مندھانا کے والد سری نواس کے بہت قریب ہیں 
 
اسمرتی مندھانا کی ہو نے والی ساس، امیتا مچھل نے انکشاف کیا کہ  پلاش مچھل پر دباؤ تھا۔ اس کی وجہ سے، پلاش نے شادی کو ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا کیونکہ اس کا اسمرتی کے والد کے ساتھ قریبی رشتہ ہے۔ ایک انٹرویو میں پلاش مچھل کی والدہ نے کہا، پلاش اپنے انکل سے بہت لگاؤ ​​رکھتے ہیں۔ وہ اسمرتی سے زیادہ قریب ہیں۔ پلاش نے فیصلہ کیا کہ جب تک ان کے انکل ٹھیک نہیں ہو جاتے، شادی نہیں کریں گے۔
 
پلاش مچل ذہنی تناؤ میں تھا
 
پلاش کی والدہ کے مطابق ہلدی کی تقریب مکمل ہونے کے باوجود پلاش  نے شرینواس مندھانا کے مکمل صحت یاب ہونے کے بعد ہی شادی کرنے کا فیصلہ کیا۔ اپنے بیٹے کی صحت کے بارے میں ان کا کہنا تھا کہ رونے کی وجہ سے وہ اچانک بہت بیمار ہو گیا، مجھے چار گھنٹے ہسپتال میں رکھنا پڑا،  آئی وی ڈرپ لگائی گئی، ای سی جی کیا گیا، سب کچھ نارمل ہو گیا، لیکن بہت زیادہ تناؤ ہے۔
 
غور طلب ہے کہ اسمرتی مندھانا اور ان کے دوستوں نے انسٹاگرام سے شادی کی تمام تصاویر ہٹا دی ہیں۔ دونوں خاندان شرینواس مندھانا کی جلد صحت یابی کے لیے دعاگو ہیں۔