Thursday, October 09, 2025 | 17, 1447 ربيع الثاني
  • News
  • »
  • کاروبار
  • »
  • جاوید حبیب اور ان کے بیٹے کےخلاف کروڑوں کی دھوکہ دہی کے الزامات میں اب تک 20 ایف آئی آر درج

جاوید حبیب اور ان کے بیٹے کےخلاف کروڑوں کی دھوکہ دہی کے الزامات میں اب تک 20 ایف آئی آر درج

    Reported By: Munsif News Bureau | Edited By: Sahjad Mia | Last Updated: Oct 07, 2025 IST

جاوید حبیب اور ان کے بیٹے کےخلاف کروڑوں کی دھوکہ دہی کے الزامات میں اب تک 20 ایف آئی آر درج
بھارت کے مشہور و معروف ہیئر اسٹائلسٹ جاوید حبیب کو ان دنوں مشکلات  کا سامنا ہے،جاوید حبیب، ان کے بیٹے انوس حبیب اوران کے ساتھی سیف اللہ جو نئی سرائے کے رہائشی ہیں،کے خلاف مزید پانچ مقدمات درج کیے گئے ہیں۔ یہ کارروائی متاثرین کی شکایات کی بنیاد پر کی گئی ہے۔جن میں دو خواتین بھی شامل ہیں۔ اب تک 35 متاثرین پولیس سے رجوع کر چکے ہیں۔ تازہ ترین تنازعہ ایک بڑے فراڈ کیس کے حوالے سے پیدا ہوا ہے جس میں جاوید حبیب اور ان کے بیٹے انس حبیب پر کروڑوں روپے کے فراڈ کا الزام ہے۔
 
20 ایف آئی آر درج:
 
متاثرین کے مطابق، سمبھل اور اس کے آس پاس کے رہائشی سینکڑوں لوگوں سے تقریباً پانچ کروڑ روپے کی دھوکہ دہی کیا گیا ہے۔ اس معاملے میں اب تک 20 مقدمات درج کیے جا چکے ہیں۔پولیس کی ٹیمیں اب دہلی اور ممبئی میں ان کے ٹھکانوں پر چھاپے مارنے کی تیاری کر رہی ہیں، جبکہ خاندان کے خلاف لک آؤٹ نوٹس جاری کر دیا گیا ہے۔
 
 ایس پی کرشن کمار وشنوئی نے بتایا کہ اسموالی تھانہ علاقے کے گاؤں مدالہ کے رہائشی سوہیب، مدالہ فتح پور کے رہائشی عظیم، اکبر پور گہرا کے رہائشی آگوشے چمن، ہما فراز اور نکھاسہ تھانہ علاقے کے گاؤں فتح پور دیو کے رہائشی انصار حسین کی شکایت  کی بنیاد پر یہ رپورٹ درج کی گئی ہے۔
 
کیا ہے پورا معاملہ؟
 
پولیس کے مطابق یہ پورا معاملہ دو سال پرانا ہے۔ 2023 میں، سنبھل کے سرایا ٹرین علاقے میں رائل پیلس وینکٹ ہال میں ایک عظیم الشان تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ یہ تقریب ایف ایل سی (فولیکل گلوبل کمپنی)کے نام سے منعقد کی گئی تھی۔ جاوید حبیب اور ان کے صاحبزادے انس حبیب سٹیج پر موجود تھے۔ انہوں نے تقریباً 150 لوگوں کو یقین دلایا کہ اگر وہ انکی FLC کمپنی میں سرمایہ کاری کرتے ہیں تو انہیں 50 سے 75 فیصد تک واپسی ملے گی۔ 
 
گارنٹی شدہ منافع، غیر ملکی سرمایہ کاری اور کامیابی کے وعدوں سے آمادہ ہو کر، 100 سے زیادہ لوگوں نے ایف ایل سی  میں 5 سے 7 لاکھ روپے جمع کرائے ۔ یہ سرمایہ کاری Binance Coin اور Bitcoin کے نام پر کی گئی تھی لیکن چند ماہ میں ہی کمپنی غائب ہو گئی۔
 
تحقیقات جاری:
 
معاملہ  کی تحقیقات کی جاری ہیں۔ حقائق کی بنیاد پر آگے کی کارروائی کی جائے گی۔ خیال  رہے کہ جاوید حبیب، ان کے بیٹے اور دیگر کے خلاف پہلا مقدمہ 24 ستمبر کو درج کیا گیا تھا۔ 12 دنوں میں 20 مقدمات درج ہو چکے ہیں۔ یہ سمبھل پولیس کی کسی بھی دھوکہ دہی کے معاملے میں سب سے بڑی کارروائی ہے۔ایس پی نے بتایا کہ ایف ایل سی کائن میں لوگوں سے سرمایہ کاری کروائی گئی اور اصل رقم بھی واپس نہیں کی گئی۔ اس کے بعد جب لوگوں کو دھوکہ دہی کا شکار ہونے کا احساس ہوا تو  وہ پولیس تک پہنچے۔