حیدرآباد کے ٹولی چوکی میں ایک خوفناک حادثہ پیش آیا۔ ٹولی چوکی کی الحسنات کالونی میں چار منزلہ عمارت کی تعمیر کے لیے استعمال ہونے والی سہاروں کے گرنے سے 3 مزدور جاں بحق اور چھ زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کو علاج کے لیے قریبی اسپتال لے جایا گیا۔ خیال کیا جا رہا ہے کہ حادثے کے وقت 10 سے 12 مزدور کام کر رہے تھے۔
عمارت کی تعمیر کے لیے استعمال ہونے والی سہاروں کے گرنے سے تین افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے۔ خیال کیا جا رہا ہے کہ حادثے میں ہلاک ہونے والے تمام افراد کا تعلق دوسری ریاستوں سے ہے۔ ایسے دعوے کیے جا رہے ہیں کہ عمارت کو معیار کے مطابق بنائے بغیر تعمیر کی جا رہی تھی۔
حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس، ریونیو اور ریسکیو اہلکار موقع پر پہنچ گئے۔ جائے وقوعہ پر امدادی کاروائیاں جاری ہیں۔ اطلاعات ہیں کہ بلڈر مفرور ہے۔ ایسی دوران مقامی رکن اسمبلی ، کو ثر محی الدین نے موقع کا دورہ کیا۔ انھوں نے ریسکو کا جائزہ لیا۔ پولیس اور حکام کو ہدایت دی۔ پولیس نے معاملہ درج کرلیا ہے جانچ جاری ہے۔
اس دوران بی آر ایس ایم ایل سی داسوجو شراون کمار اور آر ایس پروین کمار نے جائے حادثہ کا دورہ کیا۔ انہوں نے حادثہ جس طرح پیش آیا اور ریسکیو ٹیم کی امدادی سرگرمیوں کے بارے میں دریافت کیا۔ انہوں نے متاثرین کے علاج معالجے کے بارے میں دریافت کیا۔ حادثہ اس وقت پیش آیا جب نئی عمارت میں کھمبے بندھے ہوئے تھے اور مزدور کام کے دوران ان پر کھڑے تھے کہ کھمبے اچانک گر گئے۔