Friday, May 23, 2025 | 25, 1446 ذو القعدة
  • News
  • »
  • جرائم/حادثات
  • »
  • چھتیس گڑھ کے نارائن پور میں 30 نکسلائیٹ مارے گئے، ایک کروڑ روپے کا انعامی نکسلائیٹ بھی مارا گیا

چھتیس گڑھ کے نارائن پور میں 30 نکسلائیٹ مارے گئے، ایک کروڑ روپے کا انعامی نکسلائیٹ بھی مارا گیا

Reported By: Munsif TV | Edited By: Sahjad Mia | Last Updated: May 21, 2025 IST     

image
چھتیس گڑھ کے نارائن پور ضلع کے ابوجھماڑ علاقے میں بدھ کی صبح سیکورٹی فورسز اور ماؤنوازوں کے درمیان تصادم ہوا۔ اس تصادم میں اب تک 30 نکسلی مارے جا چکے ہیں۔ پولیس حکام نے یہ جانکاری دی۔ اس تصادم میں ایک فوجی  کی بھی جان چلی گئی ہے۔جبکہ ایک کے زخمی ہونے کی  خبر ہے۔بتایا جا رہا ہے کہ اس انکاؤنٹر میں 1.5 کروڑ روپے کا انعامی'بسو راجو' بھی مارا گیا ہے۔ساتھ ہی نکسلی کمانڈر روپیش اور کئی دوسرے بڑے نکسلی لیڈروں کے مارے جانے کی بھی خبر ہے۔
 
میڈیا رپورٹ کے مطابق ہلاک ہونے والے نکسلیوں کی تعداد میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے۔ کئی نکسلیوں کی لاشیں اور بڑی تعداد میں ہتھیار برآمد ہونے کی اطلاعات ہیں۔بتا دیں کہ نومبر 2018 میں بسو راجو کو نکسل ٹیم کی کمان سونپی گئی تھی۔ فی الحال، پولیس حکام نے بتایا کہ ضلع کے ابوجھماڑ علاقے میں سیکورٹی فورسز اور نکسلیوں کے درمیان تصادم جاری ہے۔
 

اس سال چھتیس گڑھ میں 168 سے زیادہ نکسلائیٹس مارے گئے:

پولیس حکام نے بتایا کہ 28,000 سے زیادہ سیکورٹی فورس کے اہلکار، بشمول سینٹرل ریزرو پولیس فورس (CRPF)، مقامی پولیس، ڈسٹرکٹ ریزرو گارڈ (DRG)، بستر فائٹرز، اسپیشل ٹاسک فورس (STF) اور کوبرا، کریگٹہ آپریشن میں شامل تھے۔انہوں نے کہا کہ 21 اپریل سے اب تک 35 سے زائد مقابلے ہوئے ہیں اور 400 سے زائد آئی ای ڈیز، 40 ہتھیار اور 2 ٹن دھماکہ خیز مواد برآمد کیا گیا ہے۔اس سال چھتیس گڑھ میں 168 نکسلی مارے گئے ہیں۔