Friday, May 23, 2025 | 25, 1446 ذو القعدة
  • News
  • »
  • علاقائی
  • »
  • تلنگانہ میں اگلے 5دنوں تک موسلادھار بارش کا امکان۔ محکمہ موسمیات نے جاری کیا اورنج الرٹ

تلنگانہ میں اگلے 5دنوں تک موسلادھار بارش کا امکان۔ محکمہ موسمیات نے جاری کیا اورنج الرٹ

Reported By: Munsif TV | Edited By: Mohammed Imran Hussain | Last Updated: May 22, 2025 IST     

image
حیدرآباد کے محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ تلنگانہ میں اگلے پانچ دنوں تک بھاری بارش ہونے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ27 مئی  تک مغربی وسطی اور شمالی خلیج بنگال میں کم دباؤ کا علاقہ بننے کا امکان ہے۔
 
محکمہ موسمیات نےکہنا ہے کہ اس ماہ کی 27 تاریخ تک مغربی وسطی اور شمالی خلیج بنگال میں کم دباؤ کا علاقہ بننے کا امکان ہے۔ اوراگلے دو دنوں میں اس کے مزید مضبوط ہونے کا امکان ہے۔ مزید کہا گیا ہے کہ جنوب مغربی مانسون اگلے دو دنوں میں کیرالہ سے ٹکرائے گا۔ فی الحال، کیرالہ، تمل ناڈو اور کرناٹک میں جنوب مغربی مانسون کی پیش قدمی کے لیے حالات سازگار ہیں۔ 
 
 حیدرآباد کے موسمیاتی مرکز نے کہا ہے کہ جمعرات کو کمرم بھیم، آصف آباد، منچیریال، نظام آباد اور جگتیال اضلاع میں  بھاری سے بارش کا امکان ہے۔ گرج چمک کے ساتھ 50-60 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چلیں گی۔ متعلقہ اضلاع کے لیے اورنج الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔ عادل آباد، نرمل، راجنا سرکلا، سنگاریڈی، میدک اور کاماریڈی اضلاع میں موسلادھار بارش کا امکان ہے۔ 
 
  جمعہ کے روزکریم نگر، پیداپلی، محبوب آباد، ورنگل، ہنمکنڈہ، جنگاؤں، سدی پیٹ، یادادری بھواناگیری، رنگاریڈی، حیدرآباد، میڑچل ملکاجگیری، وقارآباد، محبوب نگر، ناگرکرنول، ونپرتی، نارائن پیٹ، جوگولمبا اور میں بھی بارش ہوگی۔ محکمہ موسمیات نے بتایا کہ عادل آباد، آصف آباد، منچیریال، نرمل، نظام آباد، جگتیال، راجنا سرسیلہ، کریم نگر، پدا پلی، جے شنکر، بھوپال پلی، کتہ گوڑیم، مْلگ، کھمم، نلگنڈہ، سوریا پیٹ، ورنگل، ہنمکنڈہ، ، بھوپال پالی،اور حیدرآباد میں بارش ہوگی۔
 
 میڑچل ملکاجگیری، وقارآباد، سنگاریڈی، کاماریڈی، محبوب نگر، ناگر کرنول، ونپرتی، نارائن پیٹ، جوگولمبا اور گدوال اضلاع تلنگانہ میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران موسلادھار بارش ہوئی ہے۔ بدھ کی صبح سے رات تک مسلسل بارش ہوتی رہی۔ سب سے زیادہ بارش میدک ضلع کے     آر ڈی او آفس میں 119.3 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔ اور بجلی گرنے سے چار افراد کی موت ہوئی۔ اور دھان کے علاوہ ، دیگر فصلوں کو نقصان پہنچا ہے۔ ادھر وزیراعلیٰ نے حکام کو بارش سے نمٹنے کیلئے تیار رہنے کی ہدایت دی ہے۔