حیدرآباد پولیس نےعوام کے لئے انوکھی پہل کی ہے۔ حیدرآباد کے ویسٹ زون میں پولیس گھروں تک ایف آئی آر پہنچا رہی ہے۔ اس سلسلے میں ویسٹ زون ڈی سی پی نے پولیس عملے کو ہدایت دی ہے۔ اس پہل کے تحت بنجارہ ہلز، جوبلی ہلز، اور فلم نگر پولیس اسٹیشنس میں ایک ہفتے کے دوران درج کی گئی ہر ایف آئی آر کو پویس شکاکت کنندگان تک پہنچانے کے لیے وقتاً فوقتاً گھر گھرجارہی ہے۔
پولیس میں شکایت درج ہونے کے فوراً بعد ایک ایف آر آئی کاپی شکایت کنندے کو فراہم کرنا لازمی ہے۔ تاہم، کام کے دباؤ کی وجہ سے، یہ اکثر عملی طور پر ممکن نہیں ہوتا ہے۔ تاہم، ایک حالیہ جائزہ میٹنگ میں، ویسٹ زون کے ڈی سی پی وجے کمار نے کہا کہ ہدایت دی کہ محکمہ کے ہر فرد کی ذمہ داری ہے کہ وہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ شکایت کنندگان کا پولیس نظام پر زیادہ اعتماد بڑھے۔ انہوں نے کہا کہ شکایت کنندہ کے گھر براہ راست جاکر اور قواعد کے مطابق ایف آئی آر کی کاپی فراہم کرے۔ اور کسی قسم کی غفلت نہ برتی جائے۔
ڈی سی پی کی ہدایت کےمطابق ویسٹ زون میں درج تمام مقدمات کی ایف آئی آر براہ راست گھر پہنچائی جارہی ہیں۔ لیکن اگر شکایت کنندہ کسی دوسرے علاقے میں رہتا ہے تو ایف آئی آر واٹس ایپ کے ذریعے بھیجی جا رہی ہے۔ فلم نگر کے ایس ایچ او سنتوشام نے کہا کہ سڑک حادثات اور سنگین جرائم کے متاثرین کو شکایت درج کروانے کے بعد پولیس اسٹیشن واپس آنے میں مشکلات پیدا کرنے کے ارادے سے ایف آئی آر گھر پہنچائی جارہی ہے۔ سینئر پولیس عہدیداروں نے کہا کہ اس سے نہ صرف شکایت کنندگان کو راحت ملے گی بلکہ تحقیقات کے عمل کو تیز کرنے کی بھی مدد ملے گی۔