Thursday, December 11, 2025 | 20, 1447 جمادى الثانية
  • News
  • »
  • قومی
  • »
  • انڈیگو بحران: متاثرہ مسافروں کو رقومات کی واپسی جاری، مگر صورتحال بے قابو، 10 دسمبر کو 300 سے زائد پروازیں منسوخ

انڈیگو بحران: متاثرہ مسافروں کو رقومات کی واپسی جاری، مگر صورتحال بے قابو، 10 دسمبر کو 300 سے زائد پروازیں منسوخ

    Reported By: Munsif News Bureau | Edited By: MD Shahbaz | Last Updated: Dec 10, 2025 IST

انڈیگو بحران: متاثرہ مسافروں کو رقومات کی واپسی جاری، مگر صورتحال بے قابو، 10 دسمبر کو 300 سے زائد پروازیں منسوخ
پارلیمنٹ میں مرکزی وزیر رام موہن نائیڈو  نے منگل کو اپنی اسپچ میں کہا تھا کہ حالات بہتر ہو رہے ہیں، جو لوگ ذمہ دار ہیں اُن کے خلاف کارروائی کی جائے گی اور بحران سے متاثر مسافروں کو رقم کی واپسی بھی کی جا رہی ہے۔ مرکزی وزیر کے اس دعوے کے باوجود ایسا لگ رہا ہیکہ حالات ابھی تک پوری طرح نہیں سنبھلے ہیں۔ بدھ (10 دسمبر 2025) کو بھی 300 سے زائد پروازیں منسوخ کی گئی ہیں۔ 9 دسمبر کو بھی 400 سے زیادہ پروازیں منسوخ ہوئی تھیں۔
 
ڈی جی سی اے اور شہری ہوابازی کی وزارت کی سخت نگرانی کے باوجود ایئرلائن اب بھی اپنے آپریشنز کو مستحکم کرنے کی کوشش میں ہے، لیکن حکومت پہلے ہی ایئرلائن کو یہ حکم دے چکی ہے کہ حالات معمول پر آنے تک وہ اپنی پروازوں میں 10 فیصد کمی کرے۔ ایسے میں جن مسافروں نے پہلے سے بُکنگ کر رکھی ہے، اُن کی کئی سو پروازیں آئندہ چند مہینوں تک روزانہ متاثر ہوتی رہیں گی۔
 
ایڈوائزری جاری: روانگی سے پہلے فلائٹ اسٹیٹس ضرور چیک کر لیں
 
مسافروں کو ایڈوائزری جاری کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ وہ ہوائی اڈے پہنچنے سے پہلے اپنی پرواز کا اسٹیٹس ضرور دیکھ لیں، کیونکہ شیڈول میں آخری وقت میں بھی تبدیلی ممکن ہے۔ میڈیا  رپورٹ کے مطابق، شہری ہوابازی کی وزارت نے منگل (9 دسمبر 2025) کو بتایا کہ انڈیگو کو اپنی فلائٹ شیڈول میں 10 فیصد کمی کر نے کا حکم دیا گیا ہے، تاکہ بحران کا شکار ایئرلائن اپنے آپریشن کو مستحکم کر سکے۔
 
اب تک کتنی پروازیں منسوخ ہو چکی ہیں؟
 
نئے فلائٹ سروس قوانین کے دوسرے مرحلے کے نفاذ کے بعد انڈیگو کے آپریشن میں شدید بدنظمی دیکھنے میں آئی ہے۔ اس دوران 4,000 سے زیادہ پروازیں منسوخ ہوئیں، جبکہ سیکڑوں پروازیں تاخیر کا شکار رہیں۔ شہری ہوابازی کے وزیر کے۔ رام موہن نائیڈو نے ایک بیان میں کہا کہ انڈیگو کے سی ای او پیٹر ایلبرس کو وزارت میں طلب کیا گیا تھا تاکہ وہ موجودہ صورتحال سے آگاہ کر سکیں۔ انہوں نے بتایا کہ ایلبرس نے تصدیق کی کہ 6 دسمبر تک متاثرہ پروازوں کا 100 فیصد ریفنڈ فراہم کیا جا چکا ہے۔