• News
  • »
  • جرائم/حادثات
  • »
  • ٹول پلازہ پر ایل پی جی ٹینکر کے حادثے کا دل دہلادینے والا ویڈیو وائرل

ٹول پلازہ پر ایل پی جی ٹینکر کے حادثے کا دل دہلادینے والا ویڈیو وائرل

    Reported By: Munsif News Bureau | Edited By: Mohammed Imran Hussain | Last Updated: Jul 03, 2026 IST

ٹول پلازہ پر ایل پی جی ٹینکر کے حادثے کا دل دہلادینے والا ویڈیو وائرل
اترپردیش کے ضلع کوشامبی میں ایک ٹول پلازہ کے قریب ایل پی جی ٹینکرمیں آگ لگنے سے کم از کم 5 افراد ہلاک اور دو دیگر زخمی ہوگئے۔ یہ حادثہ 26 جون 2026 کو اترپردیش کے ضلع کوشامبی کے سروہی ٹول پلازہ پر پیش کیا۔ جس کا خوفناک  سی سی ٹی وی فوٹیج اب منظرعام پرآیا ہے۔ ویڈیو مین دیکھا گیا ہےکہ جیسے ہی ایل پی جی ٹینکر نےحادثہ کا شکار ہوگیا۔ ٹینکرسے بڑے پیمانے پرگیس( لیک)کا اخراج ہوا، جو سیکنڈوں میں ایک بھڑکتی ہوئی آگ میں تبدیل ہوگیا۔ اور دیکھتے  ہی دیکھتے آگ کے شعلہ بلند ہوگئے۔

آگ سے 16 موٹر سائیکلیں اور دو کاریں جل گئیں

 اترپردیش کے مصروف ٹول پلازہ پرچونکا دینے والا یہ ایل پی جی ٹینکر میں آگ لگنے کا واقعہ،عوامی انفراسٹرکچر کے قریب ایل پی جی کے لیک ہونے کے انتہائی خطرے کو اجاگر کرتا ہے۔ آگ سے 16 موٹر سائیکلیں اور دو کاریں جل گئیں۔ یہ سارا واقعہ سی سی ٹی وی میں قید ہوگیا۔ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب کانپور سے وارانسی جانے والا ایل پی جی ٹینکر مبینہ طور پر کنٹرول کھو بیٹھا اور ڈیوائیڈر سے ٹکرا گیا، جس سے بڑے پیمانے پر آگ لگ گئی۔

 حادثہ کے باعث گیس کا اخراج 

پولیس نے مزید کہا کہ  حادثہ کے نتیجے میں گیس کا اخراج ہوا جو ٹینکرمیں آگ لگنے سے پہلے تیزی سے پھیل گیا، جس نے علاقے کو آگ کی لپیٹ میں لے لیا۔ اس واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج جو اب منظر عام پر آئی ہے، اس میں دکھایا گیا ہے کہ تیز رفتار ٹینکر آگ لگنے سے چند لمحوں پہلے ڈیوائیڈر سے ٹکرا رہا ہے۔

 ڈرائیور زندہ جل کر ہلاک 

رپورٹس بتاتی ہیں کہ ٹینکر ڈرائیور، جس کی شناخت اتر پردیش کے مرزا پور ضلع سے تعلق رکھنے والے دھرمیندر دویدی کے نام سے ہوئی، گاڑی کے کیبن میں پھنس گیا اور آگ سے بچنے میں ناکام رہنے کے بعد موقع پر ہی دم توڑ گیا۔ اس واقعہ میں ٹول پلازہ کے پانچ ملازمین بھی شدید جھلس گئے اور انہیں پریاگ راج کے سوروپ رانی نہرو (SRN) ہسپتال لے جایا گیا۔

 علاج کےدوران دو زخمیوں کی موت 

 دو اور زخمی ملازمین، ہیرامنی سنگھ، جو کہ رائے بریلی کے رہنے والے ہیں، اور للت پور کے رہنے والے کرشنپال موریہ نے زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ دیا، جس سے مرنے والوں کی تعداد چار ہوگئی۔ دو دیگر ٹول ملازمین بھی ہسپتال میں زیر علاج  ہیں ۔ پولیس  نے لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے حاصل کر لیا ہے جب کہ واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔

  کیا رفتار بنی حادثہ کی وجہ؟

 بتایا جا رہا ہےکہ ٹینکرکی رفتار 60 سے 70 کلومیٹر فی گھنٹہ  تھی ۔ تیل کا ٹینکر مبینہ طور پر مرکزی ڈیوائیڈر سے ٹکرا کر الٹ گیا اور ٹول پلازہ میں گھس گیا۔  حادثہ  کے فوراً بعد، ٹینکر سے ایل پی جی کا اخراج شروع ہوا، جس کے بعد ایک زور دار دھماکہ ہوا جس نے گاڑی اور ٹول پلازہ کے کچھ حصوں کو آگ کی لپیٹ میں لے لیا۔
 
واقعے کے فوراً بعد کالے بادل اور بلند شعلے تقریباً دو کلومیٹر دور سے دکھائی دے رہے تھے۔ آگ ٹول پلازہ یارڈ اورملحقہ ٹوائلٹ بلاک میں بھی تیزی سے پھیل گئی، جس سے کئی ملازمین آگ میں پھنس گئے۔ خوفزدہ مسافروں نے اپنی گاڑیاں چھوڑ کر محفوظ مقامات  کی طرف دوڑ پرٹے۔ ٹول پلازہ کے دونوں طرف بسیں اور کاریں قطار میں کھڑی تھیں، حادثہ سے علاقے میں افراتفری اور خوف و ہراس پھیل گیا۔