-
مدینہ بس حادثے میں 45 افراد جاں بحق
-
ایک ہی خاندان کے18افراد کی وفات
-
سعودی عرب میں آخری رسومات
-
کابینہ نے جاں بحق افراد کے اہل خانہ سے دلی تعزیت کا اظہار کیا
-
ہر خاندان کے دو افراد کو جنازے کے لیے سعودی عرب روانہ کرنے کا فیصلہ
-
5 لاکھ روپئے معاوضہ کی پیش کش
تلنگانہ کے وزیر اعلیٰ اے ریونت ریڈی کی زیر صدارت ریاستی کابینہ کی میٹنگ ہوئی۔ کا بینہ نے مدینہ منورہ بس سا نحہ پر اپنے گہرے دکھ کا اظہار کیا۔ اجلاس میں جابحق افراد کے لواحقین سے گہری تعزیت کا اظہارکیا۔
حکومتی وفد سعودی عرب روانہ کرنے کا فیصلہ
کابینہ کے اجلاس میں وزیر کی قیادت میں فوری طور پر حکومتی وفد سعودی عرب بھیجنے کا فیصلہ کیا گیا۔کابینہ کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ وزیراظہرالدین، ایک مجلس ایم ایل اے اور محکمہ اقلیتی بہبود کے ایک افسر پر مشتمل ایک سرکاری وفد فوری طور پر سعودی عرب جائے گا۔ سعودی عرب کا دورہ کرے گی تاکہ مقامی عہدیداروں کے ساتھ تال میل اور راحتی اقدامات کو تیز کیا جاسکے۔
سعودی عرب میں ہوگی آخری رسومات!
حکومت نے مرحومین کی آخری رسومات وہاں مذہبی روایات کے مطابق کرنے اور ہر متاثرہ خاندان کے دو افراد کو سعودی عرب لے جانے کے لیے ضروری انتظامات کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ مہلوکین کی نماز جنازہ سعودی عرب میں ان کے مذہبی رسم و رواج کے مطابق ادا کی جائے گی۔ ہر خاندان سے دو افراد کو جنازے میں شرکت کے لیے لے جایا جائے گا۔ عہدیداروں کو اس کے مطابق انتظامات کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔ اگر کسی کے پاس پاسپورٹ نہیں ہے تو حکومت پاسپورٹ کا انتظام بھی کرے گی۔ وفات پانے والے بری طرح جھلس گئےہیں ان کی شناخت مشکل ہے لاشوں کی شناخت کےلئے ڈی این اے کروایا جاسکتا ہے۔ اور آخری رسومات کی ادائیگی میں اہل خانہ موجود رہیں۔اظہر الدین نے بتایا کہ ان کی ہندوستانی قونصل جنرل سے بات ہوئی ہے جنہوں نے یقین دلایا کہ سعودی عرب میں ہی تدفین کا انتظام کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ عام طور پر سعودی عرب میں وفات پانے والے زائرین کی وہیں تدفین کی جاتی ہے۔
ایکس گریشیا اعلان
تلنگانہ حکومت نے سعودی عرب میں بس حادثے میں جاں بحق ہونے والوں کے لواحقین کو 5 لاکھ روپے معاوضہ دیا جائے گا۔ریاستی کابینہ نے سعودی عرب میں بس حادثہ میں ہلاک ہونے والے ہر فرد کے لواحقین کو 5 لاکھ روپئے کی ایکس گریشیا کی پیشکش کا اعلان کیا ہے۔
ایک ہی گھر کے18 افراد کی وفات
مدینہ شریف کے قریب پیش آنے والے دلخراش بس حادثے نے حیدرآباد کے ایک خاندان کو مکمل طور پر اجاڑ دیا ہے ۔اس سانحے میں ایک ہی خاندان کے اٹھارہ افراد جا بحق ہونے کی تصدیق ہوئی ہے۔فوت ہونے والوں میں تین نسلوں کے لوگ شامل ہیں۔ حادثے میں جاں بحق ہونے والوں میں ریٹائرڈ ریلوے ملازم شیخ نصیر الدین، ان کی اہلیہ اختر بیگم، اور ان کے بیٹے شیخ صلاح الدین شامل ہیں۔ یہ تمام افراد 9نومبر کوعمرہ کی ادائیگی کے لیے سعودی عرب گئے تھے۔ مرنے والوں میں نو بچے بھی شامل ہیں۔ واپسی کی امیدوں کے ساتھ روانہ ہونے والا پورا خاندان ایک ہی جھٹکے میں دارفانی سے رخصت ہوگیا۔ ائیر پورٹ پر لی گئی تصویر ان کی آخری یاد گار تصویر ثابت ہوئی۔ دردناک خبر نے علاقےمیں رنج وغم اور الم کی فضا پھیلا دی ہے۔
جیسے اللہ رکھے اسے کون چکھے
خاندان کے ذرائع نے بتایا کہ نذیر الدین کا بیٹا سراج الدین روزگار کی غرض سے امریکہ میں مقیم ہے۔ اس المناک حادثے کے بعد اب اس پورے خاندان میں صرف وہی بقید حیات ہے۔ اللہ جیسے رکھے اسے کون چکھے،اللہ مرحومین کی مغفرت فرمائے اور لواحقین کو صبرجمیل عطا فرمائے۔آمین۔
تلنگانہ وقف بورڈ کے چیئرمین کا تعزیت
تلنگانہ وقف بورڈ کے چیئرمین جناب سید عظمت اللہ حسینی نے مدینہ کے قریب پیش آئے اندوہناک بس حادثے پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے، جس میں حیدرآباد سمیت تلنگانہ کے درجنوں معتمرین مرد، خواتین اور بچےجاں بحق ہوئے۔انہوں نے اس المناک سانحے میں اپنے عزیزوں کو کھو دینے والے خاندانوں سے دلی تعزیت کرتے ہوئے مرحومین کی مغفرت اور بلند درجات کی دعا کی۔ ساتھ ہی زخمیوں کی جلد صحت یابی اور دیگر زائرین کی بخیریت واپسی کے لیے بھی خصوصی دعا کی۔
تلنگانہ اقلیتی کمیشن کے چیئرمین
تلنگانہ اقلیتی کمیشن کے چیئر مین طارق انصاری نے بھی روح کو مجروح کرنے والے اس حادثہ پر شدید صدمے کا اظہار کیا۔ مرحومین کی مغفرت اور ان کے درجات کی بلندی کے لیے بارگاہ رب العزت میں دعا کی اورساتھ ہی مرحومین کے پسماندگان کو صبر کرنے کی تلقین کی۔ طارق انصاری نے بتایا کہ ایسے غم اور صدمے کے موقع پر متاثرہ خاندانوں کے ساتھ ریاستی حکومت، انتظامیہ اور اقلیتی کمیشن اپنے پورے عزم اور حوصلے کے ساتھ کھڑا ہوا ہے۔
حادثہ کب اور کیسے ہوا
واضح رہےکہ سعودی عرب میں انتہائی المناک حادثہ پیش آیا ہے۔ مکہ مکرمہ سے مدینہ منورہ جا رہی ہندوستانی عازمینِ عمرہ کی بس حادثے کا شکار بنی۔ جس کے نتیجے میں کم از کم 45حاجیوں کے جا ں بحق ہونے کی تصدیق کی جا رہی ہے۔ فوت کا تعلق حیدرآباد، سے ہے۔حادثہ آج صبح مدینہ سے تقریباً 25کلومیٹر دوری پر، مفرحات کے قریب پیش آیا۔عینی شاہدین کے مطابق، عمرہ عازمین کی بس ڈیزل ٹینکر سے ٹکرا گئی ۔جس کے بعد مسافر بس میں خوفناک آگ بھڑک اٹھی۔اطلاعات کے مطابق حادثے کے وقت بس میں سوار زیادہ تر مسافر سو رہے تھے۔ بس میں کل 46افراد سوار تھے۔ جو مکہ میں ایک ہفتہ گذارنے کے بعد مدینہ جا رہے تھے۔