حکومت ہند نے ملک بھر میں اسکولی تعلیم اور خواندگی میں نمایاں خدمات انجام دینے والے 48 قومی بہترین اساتذہ کو تسلیم کیا ہے۔ انہیں اس ایوارڈ کے لیے منتخب کیا گیا ہے تعلیمی معیار کو بہتر بنانے اور طلبہ کی تشکیل میں ان کے عزم اور لگن کے اعتراف میں۔ محکمہ اسکول ایجوکیشن نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں 27 ریاستوں اور 7 مرکز کے زیر انتظام علاقوں سے منتخب کیا گیا ہے۔ ہندوستان کے صدر جمہوریہ دروپدی مرمو انہیں 5 ستمبر کو قومی یوم اساتذہ کے موقع پر دہلی کے وگیان بھون میں ایوارڈ زپیش کریں گیں۔
نیشنل بیسٹ ٹیچرز ایوارڈز کے لیے منتخب امیدواروں میں 26 مرد اور 22 خواتین شامل ہیں۔ ان کا انتخاب گاؤں کے سرکاری اسکولوں سے لے کر کیندریہ اور نوودیا ودیالیوں تک، اور خاص طور پر مرکزی اور ریاستی حکومتوں کے ذریعہ قائم کردہ دیگر اسکولوں سے کیا گیا تھا۔
منتخب اساتذہ کےنام:
1. جے پرکاش راؤ، انڈمان اور نکوبار
2. راجیش کولوری، آندھرا پردیش
3. یاکو تم، اروناچل پردیش
4. راجیش بوردولوئی، آسام
5. خوشبو کماری، بہار
6. پشپا پرساد، بہار
7. رادھا راجیش، سی آئی ایس سی ای
8. سنگیتا جاوی، چنڈی گڑھ، سی بی ایس ای
9. سنڈیتا جاوی
9. یادو، چھتیس گڑھ
11. پٹیل پورنیما موہن لال، دادرا اور نگر حویلی اور دمن اور دیو
12. سمن گوئل، دہلی
13. ایم ڈی ظفر عالم، ایکلویہ ماڈل ریزیڈنشیل اسکولس
14. مہادیو ہنمنت شندے، گوا
15. نتن کمار مہیندر کمار پاٹھ،گجراتی
16. انیل کیشو ، ہریانہ
17. منجری وی مہاجن، ہماچل پردیش
18. محمد ایاز رینہ ، جموں و کشمیر
19. منمن بھٹاچارجی، جھارکھنڈ
20. ایس رتنا کماری، کرناٹک
21. جے اموتھا، کیندریہ ودیالیہ سنگٹھن
22. ڈاکٹر منیشا کھیترپال، کیندریہ ودیالیہ سنگھن
23. کے وی سنیل کمار کیرلہ
24. محمد مصطفیٰ کمال، لداخ
25. ڈاکٹر ارچنا شکلا، مدھیہ پردیش
26. شیلیندر پرتاپ سنگھ، مدھیہ پردیش
27. ڈاکٹر کویتا نرسنگراو گٹی، مہاراشٹرا
28. کنڈا جےونت بچاؤ، مہاراشٹرا
29. وی گوبن سنگھ، منی پور
30.لعین ماولی، میزورم
31.آر رونالڈ میرو، ناگالینڈ
32. ویبھو وسنت راؤ کلکرنی
33. پدراج اوماکانتا نائک، اڈیسہ
34. ایس گنیسن، پڈوچیری
35. دنیش کمار، پنجاب
36. ڈاکٹر دیویندو سین، راجستھان
37. ڈاکٹر ورتیکا گلاٹی، راجستھان
38. سِوایش پرساد اروِند تنگارے
39.سشما تمانگ، سکم
40. ایم. تھانگراج، تمل ناڈو
41. بھوانی بوم پلی، تلنگانہ
42. رنجن دیبناتھ، تریپورہ
43. ڈاکٹر رینو ترپاٹھی، اتر پردیش
44. ڈاکٹر افتخار خان، اتر پردیش
45. شالینی کشواہا، اتر پردیش،
46.گبرسنگھ، اتر پردیش،
47. ہلاش چودھری، مغربی بنگال
48. شانتنو پاترا، مغربی بنگال
انتخاب:
وزارت تعلیم نے نیشنل بیسٹ ٹیچر ایوارڈز کے لیے آن لائن درخواستیں طلب کی تھی۔ اس کے لیے آخری تاریخ 15 جون سے 20 جولائی تھی ۔ ان درخواستوں کا پہلے ضلعی سطح پر جائزہ لیا گیا، پھر ریاستی سطح پر اور آخر میں قومی سطح پر جائزہ لیا گیا۔
تلنگانہ کی ٹیچر کو ایوارڈ
ریاست تلنگانہ کے ضلع کاماریڈی سے تعلق رکھنے والی ٹیچر بھوانی بوم پلی کو تلنگانہ سےمنتخب کیا گیا ہے ۔ وہ گندھاری منڈل کیندرملی منڈل پریشد میں پرائمری اسکول ٹیچر کے طور پر کام کر رہی ہے۔ وہ ریاضی کے اسباق اس انداز میں پڑھاتی ہیں کہ طلباء کو سمجھنا آسان ہو۔ وہ تلنگانہ سے واحد ٹیچر ہیں جنہیں نیشنل بیسٹ ٹیچر ایوارڈ کے لیے منتخب کیا گیا ہے۔ انہیں گزشتہ سال تلنگانہ ریاستی سطح کا ایوارڈ ملا تھا۔