آسام کے سونیت پور اور بسوناتھ اضلاع میں ہفتہ کو دو سڑک حادثات میں سات افراد ہلاک ہوگئے، پولیس کے ایک سینئر افسر نے بتایا کہ آج صبح سونیت پور کے رنگاپارہ پولیس اسٹیشن حدود کے تحت بالی پارہ علاقے میں ایک پٹرول پمپ کے قریب کار اور ٹرک کے تصادم میں پانچ لوگوں کی موت ہو گئی۔
انہوں نے بتایا کہ ایک اور حادثے میں، بسوناتھ ضلع کے بیہالی علاقے کے قریب کچمڑی کے مقام پر تیز رفتار موٹرسائیکل ایک درخت سے ٹکرانے کے بعد دو افراد اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔انہوں نے کہا۔"بالی پاڑہ میں ہوئے اس حادثے میں پانچ لوگوں کی موت ہو گئی۔ تمام مرنے والے کار میں سوار تھے،"
افسر نے بتایا کہ مرنے والوں کی شناخت ہر گوبندا ہجواری، نین سوارگیری، پپو بورا، پرانجل بنیا اور سنجے میچ کے طور پر کی گئی ہے، یہ سبھی سونیت پور کے گھوماڑی باٹا باڑی علاقے کے رہنے والے ہیں۔ حادثہ اتنا شدید تھا کہ موقع پر ہی پانچوں کی موت ہو گئی۔ لاشیں کار میں پھنس گئیں ۔ان میں سے تین شادی شدہ تھے اور ۔ تمام کی عمر 40 سال سے کم تھی۔انہوں نے بتایا کہ ٹرک ڈرائیور حادثے کے بعد موقع سے فرار ہو گیا۔
بسوناتھ ضلع میں اس حادثے میں مرنے والوں کی شناخت روپم داس اور گجیندر مالہ کے طور پر ہوئی ہے۔افسر نے مزید کہا کہ تمام لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا گیا ہے۔
ٹیچر کی ہراسانی کا شکار لڑکی نے خودکشی کر لی
اسکول کے ایک ٹیچر نے دسویں جماعت کی طالبہ کو جنسی طور پر ہراساں کیاگیا ۔ ٹیچر نےلڑکی کو بے حیائی سے چھوا۔ پریشان لڑکی نے اپنے گھر میں خودکشی کرلی۔ پولیس نے اس سلسلے میں ٹیچر کو گرفتار کر لیا ہے۔ یہ واقعہ تمل ناڈو کے کلاکوریچی ضلع میں پیش آیا۔ اسکول کے ایک استاد نے دسویں جماعت کی طالبہ کو جنسی طور پر ہراساں کیا۔ اس نے طالب علم کے ساتھ نامناسب سلوک کیا۔ پریشان لڑکی نے گھر واپس آکر خودکشی کرلی۔
دریں اثناء پولیس نے اس واقعہ پر کاروائی کی اور ٹیچر کو گرفتارکر لیا۔ طالبہ کو جنسی طور پر ہراساں کرنے والے ٹیچر کی شناخت جگدیشن کے نام سے ہوئی ہے اور اسے گرفتار کر لیا گیا ہے۔ اس کے خلاف پوکسو ایکٹ سمیت مختلف دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ ایک پولیس افسر نے بتایا کہ واقعہ کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔