اتر پردیش کے سنبھل میں ایک خوفناک حادثہ پیش آیا۔ ایک تیز رفتار بے قابو کار،دیوارسے ٹکرائی۔ اس حادثہ میں 8 افراد کی موت ہوگئی۔ مہلوکین کا تعلق ایک ہی خاندان سے تھا۔ بتایا جا رہا ہےکہ شادی کی تقریب میں شرکت کیلئے جانے والی کار بے قابو ہو کر دیوار سے ٹکرا گئی۔ مرنے والوں میں 24 سالہ دولہا بھی شامل ہے۔ یہ واقعہ صبح 6.30 بجے جیونائی گاؤں میں پیش آیا۔ جنتا انٹر کالج کے قریب گاڑی تیز رفتاری سے جا رہی تھی بے قابو ہو گئی۔
شادی کی تقریب کو لے جانے والی ایس یو وی کار میں گنجائش سے زیادہ 10افراد سوار تھے۔ اس حادثے میں دولہا سورج بھی جان کی بازی ہار گیا۔ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا ۔جب دولہا اور اسکے رشتہ دار سنبھل کے ہر گووندا پور گاؤں سے دلہن کے گاؤں سرتول جا ر ہے تھے۔ حادثے میں پانچ افراد کی موقع پر ہی موت ہو گئی۔ تین دیگر کی علاج کے دوران موت ہو گئی۔ فی الحال دو مسافروں کی حالت تشویشناک ہے۔
اے سی پی انوکریتی شرما نے حادثہ کی جانکاری دی۔انوکریتی شرما نے کہا، "ایس یو وی نے کنٹرول کھو دیا اور جنتا انٹر کالج کی دیوار سے جا ٹکرائی۔ اطلاع ملنے پر، مقامی پولیس اور طبی ٹیموں نے فوری طور پر ریسکیو آپریشن شروع کیا۔ پانچ افراد کو مردہ حالت میں جیونائی کمیونٹی ہیلتھ سینٹر لایا گیا۔ مرنے والوں میں24 سالہ دولہا سورج۔ آشا (26سالہ)، دولہا کی بھابھی۔ ایشوریہ (2سالہ)، آشا کی بیٹی۔ وشنو (6سالہ), منوج کا بیٹا۔ اور تین دیگر افراد جن میں دولہا کی خالہ اور دو نامعلوم نابالغ شامل ہیں۔
Deeply saddened by the loss of lives in an accident in Sambhal, Uttar Pradesh. Condolences to those who have lost their loved ones in the mishap. May the injured recover soon.
— PMO India (@PMOIndia) July 5, 2025
An ex-gratia of Rs. 2 lakh from PMNRF would be given to the next of kin of each deceased. The injured…
حادثہ پر وزیر اعظم مودی نے اپنے گہرے دکھ کا اظہار کیا۔ انہوں نے پی ایم او، کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر اپنی تعزیت کا اظہار کیا۔ انہوں نے زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی۔ وزیراعظم نے PMNRF کی طرف سے 2 لاکھ روپے کے ایکس گریشیا کا اعلان کیا۔اور زخمیوں کو 50 ہزار روپے معاوضہ دیا جائےگا۔