• News
  • »
  • جموں وکشمیر
  • »
  • رام بن کے چندر کوٹ میں امرناتھ یاترا کے قافلہ میں شامل 5 بسیں حادثہ کا شکار۔ 36 عقیدت مند زخمی

رام بن کے چندر کوٹ میں امرناتھ یاترا کے قافلہ میں شامل 5 بسیں حادثہ کا شکار۔ 36 عقیدت مند زخمی

Reported By: Munsif News Bureau | Edited By: Mohammed Imran Hussain | Last Updated: Jul 05, 2025 IST     

image
جموں و کشمیر کے رام بن ضلع میں ہفتہ کی صبح ایک سڑک حادثہ پیش آیا۔رام بن میں امرناتھ یاتریوں کی بسوں کے قافلے کو ایک حادثہ پیش آیا۔یہ حادثہ صبح تقریباً 7:30 بجے چندرکوٹ کے مقام پر پیش آیا جب ایک  بس کا ڈرائیور کنٹرول کھو بیٹھا  اور وہ دیگر چار بسوں سے ٹکرا گئی۔
 
 
اس حادثے میں 36 یاتری زخمی ہوئے ہیں، جنہیں ضلع ہسپتال میں علاج کے لیے منتقل کیا گیا ہے۔ تمام زخمیوں کو ہسپتال میں ابتدائی طبی امداد دی گئی، اور کسی کو بھی دیگر ہسپتالوں میں ریفر کرنے کی ضرورت نہیں پڑی۔حادثے کی وجہ مبینہ طور پر بس کی بریک فیل ہونا بتایا جا رہا ہے۔ 
 

حادثے کی اطلاع ملتے ہی ڈی سی رام بن محمد الیاس خان، ڈی آئی جی ڈی کے آر شریدھر پاٹل، ایس ایس پی رام بن کلبیر سنگھ اور اے ڈی سی ورون جیت سنگھ چرک اسپتال پہنچے۔ اس دوران انہوں نے زخمیوں سے ملاقات کی اور ڈاکٹروں کو ہر مریضوں کو ہرممکن مدد کرنے کی بات کہی۔

 

رام بن کے ایس ایس پی کلبیر سنگھ نے بتایا، ’’قافلہ ناشتہ کے لیے چندر کوٹ میں رکا ہوا تھا۔ تبھی پیچھے سے آئی ایک بس چار کھڑی بسوں سے ٹکرا گئی۔ حادثے میں تقریباً 36  مسافر زخمی ہوئے ہیں، جن میں سے زیادہ تر کو معمولی چوٹیں آئی ہیں۔‘‘ انہوں نے بتایا کہ ابتدائی علاج کے بعد زیادہ تر عقیدت مند اپنا سفر جاری رکھنے کے لیے تیار ہیں۔ حالانکہ تین سے چار مسافروں کو زیادہ چوٹیں آئی ہیں جس کی وجہ سے انہیں سفر شروع کرنے کی اجازت نہیں ملی ہے۔

 

مرکزی وزیر جتیندر سنگھ نے رام بن کے ڈپٹی کمشنر سے رابطہ کر کے صورتحال کا جائزہ لیا اور متاثرین کی ہر ممکن مدد کی ہدایت کی ہے۔