Saturday, April 19, 2025 | 21, 1446 شوال
  • News
  • »
  • عالمی منظر
  • »
  • افغانستان میں 6.4 شدت کے زلزلے سے لرز اٹھی زمین، جھٹکوں کے بعد لوگ گھروں سے باہر

افغانستان میں 6.4 شدت کے زلزلے سے لرز اٹھی زمین، جھٹکوں کے بعد لوگ گھروں سے باہر

Reported By: Munsif TV | Edited By: MD Shahbaz | Last Updated: Apr 16, 2025 IST     

image
بھارت کے پڑوسی دیش افغانستان میں آج صبح  زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔ یورپی-میڈیٹیرینین سیسمولوجیکل سینٹر (EMSC) نے کہا کہ بدھ کو افغانستان میں 6.4 شدت کا زلزلہ آیا۔ زلزلے کا مرکز 121 کلومیٹر (75 میل) کی گہرائی میں تھا۔ زلزلے کے شدید جھٹکوں کے بعد لوگ گھروں سے باہر نکل آئے۔ زلزلے سے جانی و مالی نقصان کے بارے میں فی الحال کوئی اطلاع نہیں ہے۔
 

اس سے پہلے بھی 29 مارچ کو آیا تھا زلزلہ:

گزشتہ ماہ 29 مارچ کو بھی افغانستان میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تھے۔ ریکٹر اسکیل پر اس زلزلے کی شدت 4.7 ریکارڈ کی گئی۔ اس زلزلے کا مرکز کابل کے قریب تھا۔ افغانستان کے علاوہ پاکستان کے کئی علاقوں میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تھے۔
 

21 فروری کو بھی زلزلہ آیا تھا:

29 مارچ سے قبل رواں سال 21 فروری کو بھی افغانستان میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے تھے۔ ریکٹر اسکیل پر اس کی شدت 4.9 ریکارڈ کی گئی تھی ۔ رات گئے آنے والے زلزلے کی وجہ سے بہت سے لوگ گھروں سے باہر بھاگتے ہوئے دیکھے گئے۔
 

افغانستان میں زلزلے کیوں آتے ہیں؟:

افغانستان Himalayan Tectonic Plates کے قریب واقع ہے جہاں انڈین پلیٹ اور یوریشین پلیٹ کے درمیان مسلسل ٹکراؤ ہوتا رہتا ہے۔ اس ٹکراؤ کی وجہ سے افغانستان میں اکثر زلزلے آتے رہتے ہیں۔
 

یہ بھی جان لیں:

آپ کو بتاتے چلیں کہ افغانستان کی تاریخ کا سب سے خطرناک اور تباہ کن زلزلہ 10 اکتوبر 2005 کو آیا تھا۔ زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 7.6 تھی اور اس کا مرکز پاکستان کے علاقے کشمیر کے قریب تھا۔ اس زلزلے کے اثرات افغانستان کے کئی علاقوں میں محسوس کیے گئے۔ افغانستان میں اس سانحے میں سینکڑوں افراد ہلاک اور ہزاروں زخمی ہوئے تھے۔ سینکڑوں گھر، اسکول، ہسپتال اور دیگر عمارتیں بھی  تباہ ہو گئی تھی۔