Tuesday, September 16, 2025 | 24, 1447 ربيع الأول
  • News
  • »
  • قومی
  • »
  • ڈوبتے کو تنکا کا سہارا!ایک شخص ٹہنی کے سہارے سیلاب میں خود کو کیا محفوظ

ڈوبتے کو تنکا کا سہارا!ایک شخص ٹہنی کے سہارے سیلاب میں خود کو کیا محفوظ

Reported By: Munsif News Bureau | Edited By: Sahjad Mia | Last Updated: Sep 16, 2025 IST     

image
اتراکھنڈ کے کئی علاقوں میں کل رات سے مسلسل موسلادھار بارش ہو رہی ہے۔ جسکی وجہ سے حالات قابو سے باہر ہو گئے ہیں۔ ادھر اتراکھنڈ سے کئی دردناک تصویریں سامنے آ رہی ہیں، جنہیں دیکھ کر آپ کی روح بھی کانپ جائے گی۔ ایسا ہی ایک معاملہ سامنے آیا، جس میں ایک شخص سیلاب میں ندی میں بہہ گیا،اس درمیان اس نے کسی نہ کسی طرح جھاڑیوں کو پکڑ کر جان بچانے کی کوشش کی اور مدد کے لیے پکارتا رہا۔ اطلاع ملتے ہی اہل علاقہ نے موقع پر پہنچ کر امدادی کارروائی شروع کی اور شخص کو نکالنے کی کوشش کی۔
 
کھمبے پر چڑھا شحص:
 
اس کے علاوہ ایک اور تصویر منظر عام پر آئی ہے جس میں ایک شخص اپنی جان بچانے کے لیے کھمبے پر چڑھتا ہوا نظر آرہا ہے۔ یہ واقعہ بھی دہرادون کے قریب پیش آیا۔ یہاں اچانک بارش سے سیلاب آگیا۔ ایسے میں لوگوں نے اپنی جان بچانے کے لیے جو کچھ مل سکا اس کا سہارا لیا۔
 
مسوری میں بھی تباہی:
 
ڈیزاسٹر منیجمنٹ سکریٹری ونود کمار سمن نے کہا، دہرادون میں سہستردھارا اور مالدیوتا اور مسوری سے بھی نقصان کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔ دہرادون میں دو سے تین افراد لاپتہ ہیں۔ مسوری میں ایک شخص کی موت کی اطلاع ملی ہے اور اس کی تصدیق کی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ٹیمیں متاثرہ علاقوں میں راحت اور بچاؤ کے کاموں میں مصروف ہیں، اور 300 سے 400 افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا ہے۔ 
 
 
وزیراعلیٰ نے بیان دیا:
 
 
سی ایم پشکر سنگھ دھامی نے 'ایکس ' پر ایک پوسٹ میں کہا، کل دیر رات، سہستردھارا، دہرادون میں شدید بارش کی وجہ سے کچھ دکانوں کو نقصان پہنچنے کے بارے میں افسوسناک خبر آئی۔ ضلع انتظامیہ، ایس ڈی آر ایف اور پولیس موقع پر پہنچ گئے ہیں اور راحت اور بچاؤ کے کاموں میں مصروف ہیں۔انہوں نے کہا، میں مقامی انتظامیہ کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہوں اور ذاتی طور پر صورتحال کی نگرانی کر رہا ہوں۔