وزیر پونم پربھاکر نے حیدرآباد کے ایم جی بی ایس میٹرو اسٹیشن پر پاسپورٹ سیوا کیندر کا آغاز کیا۔ اس افتتاحی تقریب میں اے آئی ایم آئی ایم کے صدر اور حیدرآباد کے رکن پارلیمنٹ اسدالدین اویسی ۔ جی ایچ ایم سی میئر گدوال وجئے لکشمی۔ راجیہ سبھا ایم پی انیل کمار یادو اور دیگر نے بھی شرکت کی۔ اس موقع پر بات کرتے ہوئے پونم پربھاکر نے کہاکہ ریاستی پاسپورٹ آفیسر جیا کی قیادت میں تلنگانہ پاسپورٹ آفس میں روزانہ 4500 پاسپورٹ جاری کرنے کی گنجائش ہے۔
AIMIM President Barrister @asadowaisi Inaugurated a new Passport Seva Kendra at Hyderabad's MGBS Metro Station
— Tauseef Mohammed (@Tauseefpro) September 16, 2025
It is the first of its kind in India to be located inside a metro station, will addresses a long-standing need for accessible government services from South Hyderabad pic.twitter.com/1YWkc3afNw
انہوں نے کہاکہ حکومت ہند نے کریم نگر میں ایک نئے پاسپورٹ آفس کا افتتاح کیا ہے جبکہ حیدرآباد کے میٹرو اسٹیشن بس اسٹینڈ کامپلکس میں دوسرا پاسپورٹ آفس متعارف کرایا ہے۔ اس اقدام کا مقصد عوام کو آسانی سے پاسپورٹ خدمات فراہم کرنا ہے۔پونم پربھاکر نے مزید کہاکہ تلنگانہ حکومت شہریوں پر زور دیتی ہے کہ وہ پاسپورٹ کیلئے درخواست دیں اور فوری اجرا کی سہولت فراہم کرنے کیلئے پولیس کی توثیق کے طریقہ کار کو یقینی بنایا ہے۔
وہیں حیدرآباد کے رکن پارلیمنٹ اسدالدین اویسی نے کہاکہ ان کے پارلیمانی حلقہ میں پاسپورٹس سیوا کیندر کا آغاز میرے لئے بھی خوشی کی با ت ہے کیونکہ ہم اس کیلئے برسوں سے کوشش کررہے تھے۔ اسدالدین اویسی نے کہاکہ یہ نہ صرف جنوبی حیدرآباد بلکہ پورے جنوبی تلنگانہ کے لوگوں کیلئے بھی فائدہ مند ثابت ہوگا۔
اویسی نے یکم ستمبر کو کیا تھا اعلان:
یاد رہے کہ حیدرآباد کے رکن پارلیمنٹ اسد الدین اویسی نے یکم ستمبر کو پاسپورٹ سیوا کیندر کے حوالے سے اعلان کیا تھا۔انہوں نے کہا تھا کہ حیدرآباد کے پرانے شہر میں 16 ستمبر سے ایک پاسپورٹ سیوا کیندر شروع کیا جائے گا، یہ جنوبی حیدرآباد کے تمام لوگوں کے لیے قابل رسائی ہوگا اور یہ ایک دیرینہ مطالبہ پورا کرے گا۔
بتادیں کہ پرانے شہر حیدرآباد میں پاسپورٹ سیوا کیندر کا مطالبہ طویل عرصے سے چل رہا تھا۔ حیدرآباد کے دیگر حصوں میں واقع پاسپورٹ سیوا کیندروں تک پہنچنے میں مقامی باشندوں کو مشکلات کا سامنا تھا۔سابق وزیر خارجہ آنجہانی سشما سوراج نے اسدالدین اویسی کی طرف سے پیش کی گئی تجویز کا مثبت جواب دیا تھا اور انہیں پرانے شہر جیسے گنجان آباد علاقوں کے لیے علیحدہ پاسپورٹ سیوا کیندر کا یقین دلایا تھا۔