عام آدمی پارٹی کے رکن پارلیمنٹ سنجے سنگھ نے بھی امریکہ۔ ایران جنگ پر اپنا ردعمل ظاہر کیا۔ سنجے سنگھ نے کہاکہ ایران پر وزیراعظم کی خاموشی غلط خارجہ پالیسی کی عکاسی کرتی ہے۔ سنجے سنگھ نے کہاکہ امریکہ۔اسرائیل نے ہمیشہ پاکستان کی حماییت کیلئے ہندوستان کو دھوکہ دیاہے۔ انہوں نے کہاکہ ایران نے ہمیشہ ہندوستان کا ساتھ دیاہے ۔ اس نے ہمیں کم قیمت پر پٹرول فروخت کیا جبکہ اقوام متحدہ میں بھی اس نے ہماری حمایت کی۔ ان تمام باتوں کے باوجود وزیراعظم کی خاموشی غلط خارجہ پالیسی کو ظاہر کرتی ہے۔
وہیں دوسری طرف آر جے ڈی کے سینئر لیڈر اور رکن پارلیمنٹ منوج جھا نے بھی ایران۔ اسرائیل حملوں پر اپنا ردعمل ظاہر کیا۔ منوج جھا نے کہاکہ امریکہ۔ اسرائیل ۔ ایران جنگ شرمناک ہے ۔ انہوں نے کہاکہ مجھے لگتاہے کہ اب یہ جنگ نہیں رکے گی۔ انہوں نے کہاکہ یہ تمام ممالک کیلئے اچھی بات نہیں ہے۔ اس کے علاوہ یہ جنگ عالمی امن کیلئے بھی بڑا خطرہ بنے گی۔
اس دوران خامہ ای کی موت کی اطلاع ملتے ہی ہندوستان بھر میں اسرائیلی حملوں کے خلاف احتجاج شروع ہوگیا۔ اترپردیش کے دارالحکومت لکھنو میں خامنہ ای کی موت کے خلاف بڑے پیمانہ پر احتجاج کیاگیا۔ احتجاج کے دوران مظاہرین امام باڑہ سے رومی دروازے تک امریکہ اور اسرائیل کے خلاف نعرے بازی کرتے ہوئے آگے بڑھے۔ اس موقع مظاہرین نے امریکہ کے خلاف شدید برہمی کا اظہار کیا۔