Friday, February 06, 2026 | 18, 1447 شعبان
  • News
  • »
  • کاروبار
  • »
  • ای سائیکلوں پربھاری رعایت، گنیز ریکارڈ کے ساتھ نئی تاریخ رقم

ای سائیکلوں پربھاری رعایت، گنیز ریکارڈ کے ساتھ نئی تاریخ رقم

    Reported By: Munsif News Bureau | Edited By: Mohammed Imran Hussain | Last Updated: Jan 31, 2026 IST

ای سائیکلوں پربھاری رعایت، گنیز ریکارڈ کے ساتھ نئی تاریخ رقم
 آندھراپردیش کی مخلوط حکومت نے ریاست  میں ماحولیات کے تحفظ کے مقصد سے ایک اہم فیصلہ لیا ہے۔ حکومت لوگوں کو بھاری رعایت پر ماحول دوست ای سائیکل فراہم کر رہی ہے۔ اس ترتیب سے چتور ضلع کے کْپم میں 24 گھنٹوں میں 5,555 ای سائیکلیں تقسیم کی گئیں اور گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں جگہ حاصل کی۔ یہ پروگرام کْپم کو ایک ماحول دوست حلقہ بنانے کے ایک حصے کے طور پر شروع کیا گیا تھا۔

10 ہزارکی سبسڈی،ایک چارج پر 40 کلومیٹر کاسفر 

 حکومت نے ای سائیکل پر10 ہزار سبسڈی دی ہے۔ E-Motorads نامی کمپنی کے ساتھ معاہدہ کیا ہے۔ اس معاہدے کے مطابق حکومت  ہر ،ای سائیکل پر 10,000 روپے مالیت کے سبسڈی  دے رہی ہے۔ای سائیکل کی  اصل قیمت  35,000  ہزار روپئے ہے۔ یہ سائیکل ایک ہی چارج پر 40 کلومیٹر تک کا سفر طے کر سکتی ہے۔ خاص بات یہ ہے کہ ان سائیکلوں کو E-Motorad کمپنی کپم میں ہی اسمبل کر رہی ہے۔

 سی ایم نے مستحقین میں حوالے کی سائیکلیں 

سی ایم چندرابابو نائیڈو نے اپنے ہی حلقہ انتخاب کپم میں منعقدہ این ٹی آر بھروسہ پنشن تقسیم پروگرام میں مستحقین کو یہ سائیکلیں حوالے کیں۔ اس موقع پر وہ تقریباً 3 کلومیٹر تک ای سائیکل پر ریلی میں تمسی کے عوامی پلیٹ فارم پر پہنچے۔ بعد میں، وزیر اعلیٰ نے چتور کے ضلع کلکٹر کو گنیز ریکارڈ کے حصول کے لیے ایک سرٹیفکیٹ پیش کیا۔

کپم نے ایک نئی تاریخ کا آغاز کیا 

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے سی ایم چندرا بابو نے کہا کہ کپم نے ایک نئی تاریخ کا آغاز کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ انہوں نے انتخابات میں سائیکلوں کو ووٹ دیا، ہم نے دکھا دیا کہ ترقی کا مطلب کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ای سائیکل کو ایک پیسہ خرچ کیے بغیر گھر بیٹھے چارج کیا جا سکتا ہے اور آنے والے دنوں میں مزید فوائد حاصل ہوں گے۔